TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
پاکی کا بیان
وضو کے شروع میں بسم اللہ پڑھنے کا بیان
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوئَ لَهُ وَلَا وُضُوئَ لِمَنْ لَمْ يَذْکُرْ اسْمَ اللَّهِ تَعَالَی عَلَيْهِ-
قتبیہ بن سعید، محمد بن موسی، یعقوب بن سلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس شخص کی نماز نہیں جسکا وضو نہیں اور اس شخص کا وضو نہیں جس نے اسکے شروع میں بسم اللہ نہ پڑھی ہو۔
Narrated AbuHurayrah: The Messenger of Allah (peace_be_upon_him) said: The prayer of a person who does not perform ablution is not valid, and the ablution of a person who does not mention the name of Allah (in the beginning) is not valid.
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ الدَّرَاوَرْدِيِّ قَالَ وَذَکَرَ رَبِيعَةُ أَنَّ تَفْسِيرَ حَدِيثِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا وُضُوئَ لِمَنْ لَمْ يَذْکُرْ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ أَنَّهُ الَّذِي يَتَوَضَّأُ وَيَغْتَسِلُ وَلَا يَنْوِي وُضُوئًا لِلصَّلَاةِ وَلَا غُسْلًا لِلْجَنَابَةِ-
احمد بن عمرو بن سرح، ابن وہب، حضرت ربیعہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث مذکورہ یعنی اس شخص کا وضو نہیں جس نے اسکے شروع میں بسم اللہ نہ پڑھی کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا کہ اسکا مطلب یہ کہ جو شخص وضو یا غسل کرے اور اس وضو سے نماز کی اور غسل سے جنابت دور کرنے کی نیت نہ کرے (تو اسکا وضو اور غسل درست نہ ہوگا)
-