TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
پاکی کا بیان
وضو کے بعد کی دعا
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ يَعْنِي ابْنَ صَالِحٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُدَّامَ أَنْفُسِنَا نَتَنَاوَبُ الرِّعَايَةَ رِعَايَةَ إِبِلِنَا فَکَانَتْ عَلَيَّ رِعَايَةُ الْإِبِلِ فَرَوَّحْتُهَا بِالْعَشِيِّ فَأَدْرَکْتُ رَسُولَ اللَّهِ يَخْطُبُ النَّاسَ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ مَا مِنْکُمْ مِنْ أَحَدٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ الْوُضُوئَ ثُمَّ يَقُومُ فَيَرْکَعُ رَکْعَتَيْنِ يُقْبِلُ عَلَيْهِمَا بِقَلْبِهِ وَوَجْهِهِ إِلَّا قَدْ أَوْجَبَ فَقُلْتُ بَخٍ بَخٍ مَا أَجْوَدَ هَذِهِ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ الَّتِي قَبْلَهَا يَا عُقْبَةُ أَجْوَدُ مِنْهَا فَنَظَرْتُ فَإِذَا هُوَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَقُلْتُ مَا هِيَ يَا أَبَا حَفْصٍ قَالَ إِنَّهُ قَالَ آنِفًا قَبْلَ أَنْ تَجِيئَ مَا مِنْکُمْ مِنْ أَحَدٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ الْوُضُوئَ ثُمَّ يَقُولُ حِينَ يَفْرُغُ مِنْ وُضُوئِهِ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ إِلَّا فُتِحَتْ لَهُ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ الثَّمَانِيَةُ يَدْخُلُ مِنْ أَيِّهَا شَائَ قَالَ مُعَاوِيَةُ وَحَدَّثَنِي رَبِيعَةُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ-
احمد بن سعید، ابن وہب، معاویہ، حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے اور اپنے کام ہم خود کرتے تھے (یعنی کوئی غلام ساتھ نہ تھا) اور باری باری ہم اپنے اونٹوں کو چراتے تھے پا ایک دن اونٹوں کو چرانے کی میری باری تھی تیسرے پہر میں انکو واپس لے کر چلا (اور میں جب اپنے کام سے فارغ ہو کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پہنچا) تو میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے سامنے تقریر فرما رہے ہیں میں نے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرما رہے تھے تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جو پہلے اچھی طرح وضو کرے، پھر کھڑے ہو کر خشوع و خضوع کے ساتھ دو رکعت نماز (تحیة الوضو) پڑھے مگر یہ کہ اس کے لیے جنت واجب ہو جائے میں نے کہا بہت خوب، یہ کیا ہی اچھی بات ہے اس وقت میرے سامنے ایک شخص کھڑا تھا وہ بولا اے عقبہ اس سے پہلے والی بات تو اس سے بھی بڑھ کر اچھی تھی میں نے غور سے دیکھا تو وہ حضرت عمر وبن الخطاب رضی اللہ عنہ تھے تو میں نے ان سے پوچھا کہ اے ابوحفص وہ کیا بات تھی؟ تو انہوں نے کہا کہ ابھی تمہارے آنے سے ذرا پہلے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جو اچھی طرح (یعنی سنن و آداب کے ساتھ) وضو کرے پھر جب وضو سے فارغ ہو جائے تو کہے اَشھَدُ اَن لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ وَحدَہ لَا شَرِیکَ لَہ وَاَشھَدُ اَنَّ مُحَمدًا عَبدُہ وَرَسُولُہ (یعنی میں گوہی دیتا ہوں کہ اللہ کر سوا کوئی معبود نہیں ہے وہ تنہا ہے کوئی اسکا شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں) مگر یہ کہ (قیامت کے دن) اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جائیں گے اور وہ جس دروازے سے بھی چاہے گا داخل ہو جائیگا۔ معاویہ نے کہا کہ حدیث مجھ سے ربیعہ بن یزید نے بواسطہ ابوادریس بسند عقبہ ابن عامر روایت کہ ہے۔
-
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ عَنْ حَيْوَةَ وَهُوَ ابْنُ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِي عَقِيلٍ عَنْ ابْنِ عَمِّهِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ وَلَمْ يَذْکُرْ أَمْرَ الرِّعَايَةِ قَالَ عِنْدَ قَوْلِهِ فَأَحْسَنَ الْوُضُوئَ ثُمَّ رَفَعَ بَصَرَهُ إِلَی السَّمَائِ فَقَالَ وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَی حَدِيثِ مُعَاوِيَةَ-
حسین بن عیسی، عبداللہ بن یزید، حضرت عقبہ بن عامر جہنی نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ حدیث پہلے والی حدیث کی طرح بیان کی ہے مگر اسمیں اونٹوں کے چرانے کا ذکر نہیں کیا ہے البتہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ قول نقل کیا ہے پا اچھی طرح وضو کرے اور آسمان کی طرف نگاہ اٹھاہ کر کہے (اشھد ان لا الہ الخ) راوی نے باقی حدیث معاویہ کی طرح بیان کی ہے۔
-