وتر کا وقت

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ قُلْتُ لِعَائِشَةَ مَتَی کَانَ يُوتِرُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ کُلَّ ذَلِکَ قَدْ فَعَلَ أَوْتَرَ أَوَّلَ اللَّيْلِ وَوَسَطَهُ وَآخِرَهُ وَلَکِنْ انْتَهَی وِتْرُهُ حِينَ مَاتَ إِلَی السَّحَرِ-
احمد بن یونس، ابوبکر بن عیاش، اعمش، مسلم، حضرت مسروق سے روایت ہے کہ میں حضرت عائشہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وتر کس وقت پڑھا کرتے تھے فرمایا کبھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اول شب میں پڑھتے کبھی وسط شب میں اور کبھی آخر شب میں لیکن آخر شب میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتر کو فجر کے قریب پڑھا کرتے تھے۔
-
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ قَالَ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَادِرُوا الصُّبْحَ بِالْوِتْرِ-
ہارون بن معروف، ابن ابی زائدہ، عبیداللہ بن عمر، نافع، حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جلدی پڑھو صبح ہو جانے سے پہلے
-
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَيْسٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ وِتْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ رُبَّمَا أَوْتَرَ أَوَّلَ اللَّيْلِ وَرُبَّمَا أَوْتَرَ مِنْ آخِرِهِ قُلْتُ کَيْفَ کَانَتْ قِرَائَتُهُ أَکَانَ يُسِرُّ بِالْقِرَائَةِ أَمْ يَجْهَرُ قَالَتْ کُلَّ ذَلِکَ کَانَ يَفْعَلُ رُبَّمَا أَسَرَّ وَرُبَّمَا جَهَرَ وَرُبَّمَا اغْتَسَلَ فَنَامَ وَرُبَّمَا تَوَضَّأَ فَنَامَ قَالَ أَبُو دَاوُد و قَالَ غَيْرُ قُتَيْبَةَ تَعْنِي فِي الْجَنَابَةِ-
قتبیہ بن سعید، لیث بن سعد، معاویہ بن صالح، عبداللہ بن ابی قیس، حضرت عبداللہ بن ابی قیس سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وتر کے متعلق دریافت کیا کہ کب پڑ تے تھے فرمایا کبھی اول شب میں اور کبھی آخر شب میں میں نے پوچھا کے اس میں قرات کیسے کرتے تھے آہستہ یا بلند آواز میں فرمایا کے دونوں طرح کبھی آہستہ اور کبھی بلند آواز میں نیز کبھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غسل کر کے سو تے اور کبھی وضو کر کے سوتے۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ قتیبہ کے علاوہ دوسروں نے کہا ہے غسل مراد جنابت ہے۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اجْعَلُوا آخِرَ صَلَاتِکُمْ بِاللَّيْلِ وِتْرًا-
احمد بن حنبل، یحیی، عبید اللہ، نافع، ابن عمر، حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رات کے وقت نمازوں کو آخیر وقت میں پڑھا کرو۔
-