والدین کی مرضی کے بغیر جہاد میں شرکت

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَطَائُ بْنُ السَّائِبِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ جِئْتُ أُبَايِعُکَ عَلَی الْهِجْرَةِ وَتَرَکْتُ أَبَوَيَّ يَبْکِيَانِ فَقَالَ ارْجِعْ عَلَيْهِمَا فَأَضْحِکْهُمَا کَمَا أَبْکَيْتَهُمَا-
محمد بن کثیر، سفیان، عطاء بن سائب، حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے کہ ایک شخص جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہجرت پر بیعت کرنے کی نیت سے حاضر ہوا ہوں اور میں نے اپنے والدین کو روتے ہوئے چھوڑا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جا ان کے پاس واپس جا اور ان کو ہنسا جس طرح تو نے ان کو رلایا۔
Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-'As: A man came to the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) and said: I came to you to take the oath of allegiance to you on emigration, and I left my parents weeping. He (the Prophet) said: Return to them and make them laugh as you made them weep.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ أَبِي الْعَبَّاسِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أُجَاهِدُ قَالَ أَلَکَ أَبَوَانِ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَفِيهِمَا فَجَاهِدْ قَالَ أَبُو دَاوُد أَبُو الْعَبَّاسِ هَذَا الشَّاعِرُ اسْمُهُ السَّائِبُ بْنُ فَرُّوخَ-
محمد بن کثیر، سفیان، حبیب بن ابی ثابت، حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے کہ ایک شخص جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور دریافت کیا کہ میں جہاد میں شریک ہو سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تیرے والدین ہیں؟ اس نے کہاں ہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو پھر تو انہی کی خدمت میں رہ کر جہاد کر۔ ابوداد کہتے ہیں کہ اس شاعر ابوالعباس کا نام سائب بن فروخ ہے۔
-
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ دَرَّاجًا أَبَا السَّمْحِ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَجُلًا هَاجَرَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْيَمَنِ فَقَالَ هَلْ لَکَ أَحَدٌ بِالْيَمَنِ قَالَ أَبَوَايَ قَالَ أَذِنَا لَکَ قَالَ لَا قَالَ ارْجِعْ إِلَيْهِمَا فَاسْتَأْذِنْهُمَا فَإِنْ أَذِنَا لَکَ فَجَاهِدْ وَإِلَّا فَبِرَّهُمَا-
سعید بن منصور، عبداللہ بن وہب، عمرو بن حارث، حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ ایک شخص (جہاد کی غرض سے) یمن سے ہجرت کر کے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ کیا یمن میں تیرا کوئی (رشتہ دار وغیرہ) ہے اس نے کہا ہاں میرے ماں باپ ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کہ کیا انہوں نے تجھے (ہجرت اور جہاد کی) اجازت دی ہے؟ اس نے کہا نہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اب تو انہیں کے پاس جا اور ان سے اجازت لے۔ اگر وہ تجھے اجازت دیدیں تو جہاد میں شریک ہو ورنہ انہیں کی (خدمت کر کے) نیکی کما۔
Narrated AbuSa'id al-Khudri: A man emigrated to the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) from the Yemen. He asked (him): Have you anyone (of your relatives) in the Yemen? He replied: My parents. He asked: Did they permit you? He replied: No. He said: Go back to them and ask for their permission. If they permit you, then fight (in the path of Allah), otherwise be devoted to them.