TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
مناسک حج کا بیان
وادی محصب میں اترنے کا بیان
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنَّمَا نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُحَصَّبَ لِيَکُونَ أَسْمَحَ لِخُرُوجِهِ وَلَيْسَ بِسُنَّةٍ فَمَنْ شَائَ نَزَلَهُ وَمَنْ شَائَ لَمْ يَنْزِلْهُ-
احمد بن حنبل، یحیی بن سعید، ہشام، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محصب میں محض اس لیے اترے تھے تاکہ لوگوں کو (مدینہ کی طرف) نکلنے میں آسانی ہو یہاں اترنا سنت نہیں ہے جس کا جی چاہے اترے اور جسکا جی چاہے نہ اترے۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَی ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ کَيْسَانَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ قَالَ قَالَ أَبُو رَافِعٍ لَمْ يَأْمُرْنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُنْزِلَهُ وَلَکِنْ ضَرَبْتُ قُبَّتَهُ فَنَزَلَهُ قَالَ مُسَدَّدٌ وَکَانَ عَلَی ثَقَلِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ عُثْمَانُ يَعْنِي فِي الْأَبْطَحِ-
احمد بن حنبل، عثمان بن ابی شیبہ، مسدد، سفیان، صالح بن کیسان، حضرت سلیمان بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابورافع رضی اللہ عنہ کا بیان ہے مجھے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے محصب میں اترنے کا حکم نہیں فرمایا تھا بلکہ میں نے (اتفاق سے) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خیمہ وہاں لگایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہاں اترگئے مسدد کہتے ہیں کہ ابورافع حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامان کے محافظ تھے عثمان نے اپنی روایت میں اضافہ کیا ابطح میں
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيْنَ تَنْزِلُ غَدًا فِي حَجَّتِهِ قَالَ هَلْ تَرَکَ لَنَا عَقِيْلٌ مَنْزِلًا ثُمَّ قَالَ نَحْنُ نَازِلُونَ بِخَيْفِ بَنِي کِنَانَةَ حَيْثُ قَاسَمَتْ قُرَيْشٌ عَلَی الْکُفْرِ يَعْنِي الْمُحَصَّبَ وَذَلِکَ أَنْ بَنِي کِنَانَةَ حَالَفَتْ قُرَيْشًا عَلَی بَنِي هَاشِمٍ أَنْ لَا يُنَاکِحُوهُمْ وَلَا يُبَايِعُوهُمْ وَلَا يُؤْوُوهُمْ قَالَ الزُّهْرِيُّ وَالْخَيْفُ الْوَادِي-
احمد بن حنبل، عبدالرزاق، معمر، علی بن حسین، عمرو بن عثمان، حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے پوچھا یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کل کو حج میں کہاں اتریں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا عقیل نے ہمارے لیے مکہ میں کوئی گھر چھوڑا ہے؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہم خیف بنی کنانہ میں اتریں گے جہاں پر قریش نے کفر پر عہد لیا تھا یعنی محصب میں یہاں بنی کنانہ نے بنو ہاشم کے متعلق عہد لیا تھا کہ ہم ان سے شادی بیاہ نہ کریں گے انکو پناہ نہ دیں گے اور ان سے کسی قسم کی خرید و فروخت نہ کریں گے۔ امام زہری نے کہا کہ خیف وادی کا نام ہے۔
-
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو يَعْنِي الْأَوْزَاعِيَّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ حِينَ أَرَادَ أَنْ يَنْفِرَ مِنْ مِنًی نَحْنُ نَازِلُونَ غَدًا فَذَکَرَ نَحْوَهُ وَلَمْ يَذْکُرْ أَوَّلَهُ وَلَا ذَکَرَ الْخَيْفَ الْوَادِي-
محمود بن خالد، عمر، ابوعمر، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منی سے چلنے کا ارادہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کل ہم وہاں اتریں گے پھر ویسا ہی بیان کیا جیسا کہ اوپر حدیث میں گذرا لیکن اس روایت میں نہ تو اول حدیث کے الفاظ ہیں اور نہ وادی خیف کا ذکر ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُوسَی أَبُو سَلَمَةَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَأَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ يَهْجَعُ هَجْعَةً بِالْبَطْحَائِ ثُمَّ يَدْخُلُ مَکَّةَ وَيَزْعُمُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَفْعَلُ ذَلِکَ-
موسی ابوسلمہ، موسی، حماد، حمید، بکر بن عبد اللہ، ایوب، نافع، حضرت نافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر بطحاء (محصب) میں نیند کی ایک جھپکی لے لیتے تھے پھر مکہ میں جاتے اور کہتے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ایسا ہی کرتے تھے۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَأَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِالْبَطْحَائِ ثُمَّ هَجَعَ بِهَا هَجْعَةً ثُمَّ دَخَلَ مَکَّةَ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُهُ-
احمد بن حنبل، عفان، حماد بن سلمہ، حمید، بکر بن عبد اللہ، ابن عمر، ایوب، حضرت نافع رضی اللہ عنہ، ابن عمر سے روایت کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر عصر مغرب اور عشاء کی نماز بطحاء (محصب) میں پڑھی پھر نیند کا ایک جھپکا لیا اس کے بعد مکہ میں داخل ہوئے (نافع کہتے ہیں کہ) ابن عمر رضی اللہ عنہ بھی ایسا ہی کرتے تھے۔
-