TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
نکاح کا بیان
نگاہ نیچی رکھنے کا بیان
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ جَرِيرٍ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَظْرَةِ الْفَجْأَةِ فَقَالَ اصْرِفْ بَصَرَکَ-
محمد بن کثیر، سفیان، یونس بن عبید، عمرو بن سعید، ابوزرعہ، حضرت جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ نظر فجاة (اچٹتی ہوئے نگاہ) کا کیا حکم ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تو اپنی نظر پھیر لے
Narrated Buraydah ibn al-Hasib: The Prophet (peace_be_upon_him) said: to Ali: Do not give a second look, Ali, (because) while you are not to blame for the first, you have no right to the second.
حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُوسَی الْفَزَارِيُّ أَخْبَرَنَا شَرِيکٌ عَنْ أَبِي رَبِيعَةَ الْإِيَادِيِّ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَلِيٍّ يَا عَلِيُّ لَا تُتْبِعْ النَّظْرَةَ النَّظْرَةَ فَإِنَّ لَکَ الْأُولَی وَلَيْسَتْ لَکَ الْآخِرَةُ-
اسماعیل بن موسی، شریک، ابی ربیعہ، حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رض اللہ عنہ سے فرمایا اے علی نظر کی پیروی مت کر اس لیے کہ پہلی نظر تو جائز ہے مگر دوسری نگاہ جائز نہیں
Narrated Buraydah ibn al-Hasib: The Prophet (peace_be_upon_him) said: to Ali: Do not give a second look, Ali, (because) while you are not to blame for the first, you have no right to the second.
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُبَاشِرُ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ لِتَنْعَتَهَا لِزَوْجِهَا کَأَنَّمَا يَنْظُرُ إِلَيْهَا-
مسدد، ابوعوانہ، اعمش، ابووائل، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کوئی عورت اپنا بدن دوسری عورت سے نہ لگائے کہ اسکو اپنے شوہر سے اس طرح بیان کرے گویا وہ اسکو دیکھ رہا ہے
-
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی امْرَأَةً فَدَخَلَ عَلَی زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ فَقَضَی حَاجَتَهُ مِنْهَا ثُمَّ خَرَجَ إِلَی أَصْحَابِهِ فَقَالَ لَهُمْ إِنَّ الْمَرْأَةَ تُقْبِلُ فِي صُورَةِ شَيْطَانٍ فَمَنْ وَجَدَ مِنْ ذَلِکَ شَيْئًا فَلْيَأْتِ أَهْلَهُ فَإِنَّهُ يُضْمِرُ مَا فِي نَفْسِهِ-
مسلم بن ابراہیم، ہشام ابوزبیر، حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک عورت کو دیکھا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی بیوی زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے پاس گئے اور ان سے اپنی ضرورت پوری کی اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اصحاب کے پاس تشریف لائے اور فرمایا عورت شیطان کے روپ میں سامنے آتی ہے پس جس کے ساتھ اس طرح کی صورت پیش آئے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنی بیوی کے پاس آئے (اور اس سے صحبت کرے) اس طرح اسکے دل میں جو وسوسہ ہوگا وہ نکل جائے گا
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ ثَوْرٍ عَنْ مَعْمَرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَا رَأَيْتُ شَيْئًا أَشْبَهَ بِاللَّمَمِ مِمَّا قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ کَتَبَ عَلَی ابْنِ آدَمَ حَظَّهُ مِنْ الزِّنَا أَدْرَکَ ذَلِکَ لَا مَحَالَةَ فَزِنَا الْعَيْنَيْنِ النَّظَرُ وَزِنَا اللِّسَانِ الْمَنْطِقُ وَالنَّفْسُ تَمَنَّی وَتَشْتَهِي وَالْفَرْجُ يُصَدِّقُ ذَلِکَ وَيُکَذِّبُهُ-
محمد بن عبید، ابن ثور، معمر، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے کوئی گناہ صغیرہ نہ دیکھا مگر جو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا یہ کہ اللہ نے ابن آدم کے حصہ میں زنا کا جتنا حصہ لکھ دیا ہے وہ اسکو ضرور پائے گا پس آنکھوں کا زنا دیکھنا ہے اور زبان کا زنا گفتگو ہے اور نفس تمنا کرتا ہے اور اسمیں خواہش پیدا ہوتی ہے اور شرم گاہ اسکی تصدیق یا تکذیب کرتی ہے
-
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِکُلِّ ابْنِ آدَمَ حَظُّهُ مِنْ الزِّنَا بِهَذِهِ الْقِصَّةِ قَالَ وَالْيَدَانِ تَزْنِيَانِ فَزِنَاهُمَا الْبَطْشُ وَالرِّجْلَانِ تَزْنِيَانِ فَزِنَاهُمَا الْمَشْيُ وَالْفَمُ يَزْنِي فَزِنَاهُ الْقُبَلُ-
موسی بن اسماعیل، حماد، سہیل بن ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہر آدمی کے لیے زنا کا ایک حصہ مقرر ہے اور دونوں ہاتھ بھی زنا کرتے ہیں اور انکا زنا پکڑنا ہے اور پاؤں بھی زنا کرتے ہیں اور انکا زنا چلنا ہے اور منہ بھی زنا کرتا ہے اور اسکا زنا بوسہ لینا ہے
-
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَکِيمٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذِهِ الْقِصَّةِ قَالَ وَالْأُذُنُ زِنَاهَا الِاسْتِمَاعُ-
قتیبہ بن سعید، لیث ابن عجلان، قعقاع بن حکیم، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہی قصہ ایک دوسری سند کے ساتھ مذکور ہے اسمیں یہ بھی ہے کہ کانوں کا زنا سننا ہے
-