نکاح کے وقت عورت سے اجازت حاصل کی جائے

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تُنْکَحُ الثَّيِّبُ حَتَّی تُسْتَأْمَرَ وَلَا الْبِکْرُ إِلَّا بِإِذْنِهَا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا إِذْنُهَا قَالَ أَنْ تَسْکُتَ-
مسلم بن ابراہیم، ابان یحیی ابی سلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ثیبہ کا نکاح نہ کیا جائے جب تک کہ اس سے اجازت نہ لے لی جائے اور نہ باکرہ کا نکاح کیا جائے جب تک کہ اس سے اجازت نہ لے لی جائے لوگوں نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ اجازت کیسے دیگی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کی خاموشی اس کی اجازت ہے۔
-
حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ ح و حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ الْمَعْنَی حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُسْتَأْمَرُ الْيَتِيمَةُ فِي نَفْسِهَا فَإِنْ سَکَتَتْ فَهُوَ إِذْنُهَا وَإِنْ أَبَتْ فَلَا جَوَازَ عَلَيْهَا وَالْإِخْبَارُ فِي حَدِيثِ يَزِيدَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَکَذَلِکَ رَوَاهُ أَبُو خَالِدٍ سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ وُمُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو-
ابو کامل، یزید، ابن زریع، موسیٰ بن اسماعیل، حماد، محمد بن عمر ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس لڑکی کے باپ نہ ہو اس سے نکاح کے بارے میں اجازت طلب کی جائے اگر وہ خاموش رہے تو یہ اس کی رضا مندی ہوگی اور اگر انکار کر دے تو اس پر جبر نہیں ہے یہ الفاظ یزید کی روایت کردہ حدیث کے ہیں۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ اس طرح ابوخالد سلیمان بن حبان اور معاذ بن معاذ بن نے محمد بن عمرو سے نقل کیا اور ابوعمر اور ذکوان سے بوا سطہ حضرت عائشہ نقل کیا۔ وہ فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کنواری لڑکی (اپنے نکاح کے متعلق) بات کرے ہوے شرماتی ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ اس کی خاموشی اس کا اقرار ہے
Narrated AbuHurayrah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: An orphan virgin girl should be consulted about herself; if she says nothing that indicates her permission, but if she refuses, the authority of the guardian cannot be exercised against her will. The full information rest with the tradition narrated by Yazid.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو بِهَذَا الْحَدِيثِ بِإِسْنَادِهِ زَادَ فِيهِ قَالَ فَإِنْ بَکَتْ أَوْ سَکَتَتْ زَادَ بَکَتْ قَالَ أَبُو دَاوُد وَلَيْسَ بَکَتْ بِمَحْفُوظٍ وَهُوَ وَهْمٌ فِي الْحَدِيثِ الْوَهْمُ مِنْ ابْنِ إِدْرِيسَ أَوْ مِنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَلَائِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ أَبُو عَمْرٍو ذَکْوَانُ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الْبِکْرَ تَسْتَحِي أَنْ تَتَکَلَّمَ قَالَ سُکَاتُهَا إِقْرَارُهَا-
محمد بن علاء، ابن ادریس، حضرت محمد بن عمرو سے بھی اسی طرح مروی ہے اس میں ان الفاظ کا اضافہ ہے یعنی وہ روئے ابوداؤد کہتے ہیں کہ لفظ بکت کی زیادتی محفوظ نہیں ہے بلکہ یہ حدیث میں وہم ہے اور یہ وہم ابن ادریس کی طرف سے ہے۔
-
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ حَدَّثَنِي الثِّقَةُ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آمِرُوا النِّسَائَ فِي بَنَاتِهِنَّ-
عثمان بن ابی شیبہ، معاویہ، ہشام، سلیمان، اسماعیل بن امیہ، حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عورتوں نے ان کی بیٹیوں کے نکاح کے متعلق مشورہ حاصل کرو
Narrated Abdullah ibn Umar: The Prophet (peace_be_upon_him) said: Consult women about (the marriage of) their daughters.