TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
کھانے پینے کا بیان
نکاح کے بعد ولیمہ کرنا مستحب ہے
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ قَالَ ذُکِرَ تَزْوِيجُ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ عِنْدَ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ فَقَالَ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْلَمَ عَلَی أَحَدٍ مِنْ نِسَائِهِ مَا أَوْلَمَ عَلَيْهَا أَوْلَمَ بِشَاةٍ-
مسدد، قتیبہ بن سعید، حماد، ثابت سے روایت ہے کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سامنے حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بنت جحش (ام المومنین) کے نکاح کا ذکر آیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے نہیں دیکھا کہ حضور اکرم نے اپنی ازواج میں سے کسی کا ایسا ولیمہ کیا ہو جیسا حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نکاح کے بعد کیا تھا۔ آپ نے ایک بکری سے ولیمہ کیا تھا۔
-
حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا وَائِلُ بْنُ دَاوُدَ عَنْ ابْنِهِ بَکْرِ بْنِ وَائِلٍ عَنْ الزَّهْرِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْلَمَ عَلَی صَفِيَّةَ بِسَوِيقٍ وَتَمْرٍ-
حامد بن یحیی، سفیان، وائل بن داؤد، بکر بن وائل، زہری، انس بن مالک سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت صفیہ (سے نکاح کے بعد) ستو اور کھجور سے ولیمہ کیا۔
Narrated Anas ibn Malik: The Prophet (peace_be_upon_him) held a wedding feast) for Safiyyah with meal and dates.