TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
نماز کا بیان
نماز کے لیے تکبیر کہی جا چکے اور امام نہ آئے تو بیٹھ کرامام کا انتظار کریں کھڑے نہ رہیں
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَا حَدَّثَنَا أَبَانُ عَنْ يَحْيَی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَلَا تَقُومُوا حَتَّی تَرَوْنِي قَالَ أَبُو دَاوُد وَهَکَذَا رَوَاهُ أَيُّوبُ وَحَجَّاجٌ الصَّوَّافُ عَنْ يَحْيَی وَهِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ قَالَ کَتَبَ إِلَيَّ يَحْيَی وَرَوَاهُ مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ وَعَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ يَحْيَی وَقَالَا فِيهِ حَتَّی تَرَوْنِي وَعَلَيْکُمْ السَّکِينَةَ-
مسلم بن ابراہیم موسیٰ بن اسماعیل، ابان، یحیی، عبداللہ بن ابی قتادہ، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب نماز کے لیے تکبیر ہو تو جب تک مجھے نہ دیکھ لو اسوقت تک کھڑے نہ ہو ابوداؤد کہتے ہیں کہ ایوب اور حجاج صواف نے بھی اسکو یحیی سے اسی طرح روایت کیا ہے اور ہشام دستوائی نے یوں کہا ہے کہ مجھے یحیی نے لکھا تھا اور اسکو معاویہ بن سلام اور علی بن مبارک نے بھی یحیی سے روایت کیا ہے انکے الفاظ یہ ہیں حَتّٰی تَرُونِی وَعَلَیکُمَ السَّکِینَة۔
-
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا عِيسَی عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ يَحْيَی بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ قَالَ حَتَّی تَرَوْنِي قَدْ خَرَجْتُ قَالَ أَبُو دَاوُد لَمْ يَذْکُرْ قَدْ خَرَجْتُ إِلَّا مَعْمَرٌ وَرَوَاهُ ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مَعْمَرٍ لَمْ يَقُلْ فِيهِ قَدْ خَرَجْتُ-
ابراہیم بن موسی، عیسی، معمر نے بسند یحیی سابق سند کے ساتھ اسی کے مثل روایت کیا ہے اس میں یوں ہے کہ یہاں تک کہ تم مجھ کو دیکھ لو کہ میں (نماز کے لیے حجرہ سے) نکل چکا ہوں ابوداؤد کہتے کہ لفظ قد خرجت معمر کے علاوہ کسی نے ذکر نہیں کیا اور اسکو ابن عیینہ نے بھی معمر سے روایت کیا ہے مگر انہوں نے بھی قد خرجت روایے نہیں کیا۔
-
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ قَالَ قَالَ أَبُو عَمْرٍو ح و حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ وَهَذَا لَفْظُهُ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ الصَّلَاةَ کَانَتْ تُقَامُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَأْخُذُ النَّاسُ مَقَامَهُمْ قَبْلَ أَنْ يَأْخُذَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
محمود بن خالد، ولید، ابوعمرو، داؤد بن رشید، ولید، اوزاعی، زہری، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نماز کی تکبیر ہوتی تو رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آنے کے وقت لوگ اپنے مقام پر جم جاتے قبل اسکے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی جگہ پر آئیں۔
-
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی عَنْ حُمَيْدٍ قَالَ سَأَلْتُ ثَابِتًا الْبُنَانِيَّ عَنْ الرَّجُلِ يَتَکَلَّمُ بَعْدَمَا تُقَامُ الصَّلَاةُ فَحَدَّثَنِي عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَعَرَضَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَحَبَسَهُ بَعْدَ مَا أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ-
حسین بن معاذ، عبدالاعلی، حضرت حمید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے ثابت بنانی سے پوچھا کہ اگر کوئی شخص تکبیر کے بعد گفتگو کرے تو کیا ہے تو اسکے جواب میں انہوں نے مجھ سے حضرت انس رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے حدیث بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور تکبیر کے بعد بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو روکے رہا (یعنی گفتگو کرتا رہا)۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ سُوَيْدِ بْنِ مَنْجُوفٍ السَّدُوسِيُّ حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ کَهْمَسٍ عَنْ أَبِيهِ کَهْمَسٍ قَالَ قُمْنَا إِلَی الصَّلَاةِ بِمِنًی وَالْإِمَامُ لَمْ يَخْرُجْ فَقَعَدَ بَعْضُنَا فَقَالَ لِي شَيْخٌ مِنْ أَهْلِ الْکُوفَةِ مَا يُقْعِدُکَ قُلْتُ ابْنُ بُرَيْدَةَ قَالَ هَذَا السُّمُودُ فَقَالَ لِي الشَّيْخُ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْسَجَةَ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ کُنَّا نَقُومُ فِي الصُّفُوفِ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَوِيلًا قَبْلَ أَنْ يُکَبِّرَ قَالَ وَقَالَ إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِکَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَی الَّذِينَ يَلُونَ الصُّفُوفَ الْأُوَلَ وَمَا مِنْ خُطْوَةٍ أَحَبُّ إِلَی اللَّهِ مِنْ خُطْوَةٍ يَمْشِيهَا يَصِلُ بِهَا صَفًّا-
احمد بن علی بن سوید، بن منجوف، عون بن کہمس، حضرت کہمس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ منیٰ میں ہم لوگ نماز کے لیے کھڑے ہوئے اور اسوقت تک امام (نماز کے لیے) نہیں نکلا تھا اس لیے ہم میں سے کچھ لوگ بیٹھ گئے (ان میں میں بھی شامل تھا) تو کوفہ کے ایک صاحب نے مجھ سے کہا کہ تم کیوں بیٹھ گئے میں نے کہا کہ ابن بریدہ کا بیان ہے کہ یہ (یعنی امام کے انتظار میں کھڑا رہنا) سمود ہے (اور یہ ممنوع ہے) تو ان صاحب نے مجھ سے کہا کہ عبدالرحمن بن عوسجہ نے براء بن عازب کے واسطہ سے مجھ سے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں ہم لوگ تکبیر کہے جانے سے پہلے کافی دیر تک صفوں میں کھڑے رہا کرتے تھے عبدالرحمن بن عوسجہ کہتے ہیں کہ براء بن عازب کا بیان ہے کہ جو لوگ پہلی صف سے قریب ہوتے ہیں ان پر اللہ تعالیٰ رحمت نازل فرماتا ہے اور فرشتے ان کے لیے دعا کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس قدم سے بڑھ کر کوئی قدم محبوب نہیں ہے جو صف میں جانے کے لیے اٹھے۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَجِيٌّ فِي جَانِبِ الْمَسْجِدِ فَمَا قَامَ إِلَی الصَّلَاةِ حَتَّی نَامَ الْقَوْمُ-
مسدد، عبدالوارث، عبدالعزیز، بن صہیب، حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (عشاء کی) نماز کی تکبیر ہوئی اس حال میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد کے ایک گوشہ میں ایک شخص سے گفتگو فرما رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے لیے کھڑے نہیں ہوئے یہاں تک کہ لوگ بیٹھے بیٹھے سو گئے۔
-
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَقَ الْجَوْهَرِيُّ أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ تُقَامُ الصَّلَاةُ فِي الْمَسْجِدِ إِذَا رَآهُمْ قَلِيلًا جَلَسَ لَمْ يُصَلِّ وَإِذَا رَآهُمْ جَمَاعَةً صَلَّی-
عبداللہ بن اسحاق ، ابوعاصم، ابن جریج، موسیٰ بن عقبہ، حضرت ابوالنضر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب تکبیر ہوجاتی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دیکھتے کہ مسجد میں لوگ کم ہیں تو بیٹھ جاتے اور نماز شروع نہ فرماتے اور جب دیکھتے کہ جماعت پوری ہوگئی تب نماز شروع فرماتے۔
-
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَقَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الزُّرَقِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِثْلَ ذَلِکَ-
عبداللہ بن اسحاق ، ابوعاصم ابن جریج، موسیٰ بن عقبہ، نافع، ابن جبیر، حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بھی اسی کے مثل روایت ہے۔
-