نماز وتر میں دعا قنوت پڑھنے کا بیان

حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أُمَيَّةَ حَدَّثَنَا مُعَاذٌ يَعْنِي ابْنَ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ وَاللَّهِ لَأُقَرِّبَنَّ لَکُمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَکَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ يَقْنُتُ فِي الرَّکْعَةِ الْآخِرَةِ مِنْ صَلَاةِ الظُّهْرِ وَصَلَاةِ الْعِشَائِ الْآخِرَةِ وَصَلَاةِ الصُّبْحِ فَيَدْعُو لِلْمُؤْمِنِينَ وَيَلْعَنُ الْکَافِرِينَ-
داؤد بن امیہ، معاذ، ابن ہشام، یحیی، بن ابی کثیر، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ سے روایت کیا ہے کہ انھوں کہا خدا کی قسم میں تم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سی نماز پڑھاؤں ابوسلمہ کہتے ہیں ابوہریرہ ظہر اور عشاء اور فجر کی آخری رکعت میں دعا قنوت پڑھتے مسلمانوں کے لیے دعا کرتے تھے اور کافروں پر لعنت کرتے
-
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَحَفْصُ بْنُ عُمَرَ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنِي أَبِي قَالُوا کُلُّهُمْ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ الْبَرَائِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقْنُتُ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ زَادَ ابْنُ مُعَاذٍ وَصَلَاةِ الْمَغْرِبِ-
ابو ولید، مسلم بن ابراہیم، حفص بن عمر، ابن معاذ، حضرت براء بن عازب سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز میں قنوت پڑھتے تھے اور ابن معاذ کی روایت میں مغرب کا بھی ذکر ہے
-
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةِ الْعَتَمَةِ شَهْرًا يَقُولُ فِي قُنُوتِهِ اللَّهُمَّ نَجِّ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ اللَّهُمَّ نَجِّ سَلَمَةَ بْنَ هِشَامٍ اللَّهُمَّ نَجِّ الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ اللَّهُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَکَ عَلَی مُضَرَ اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا عَلَيْهِمْ سِنِينَ کَسِنِي يُوسُفَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ وَأَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فَلَمْ يَدْعُ لَهُمْ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لَهُ فَقَالَ وَمَا تُرَاهُمْ قَدْ قَدِمُوا-
عبدالرحمن بن ابراہیم، ولید اوزاعی، یحیی بن کثیر، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ماہ تک عشاء کی نماز میں قنوت پڑھی ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قنوت میں یہ پڑھتے تھے اللَّهُمَّ نَجِّ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ ترجمہ اے اللہ ولید بن ولید کو نجات دے دے، یا اللہ سلمہ بن ہشام کو نجات دے دے یہ لوگ کفار کی قید میں تھے یا اللہ کمزور مسلمانوں کونجات دے دے یا اللہ مضر پر اپنا سخت عذاب نازل فرما اللہ ان پر قحط ڈال دے جیسا کہ تو نے حضرت یوسف علیہ السلام کے زمانہ میں ڈالا تھا ابوہریرہ کہتے ہیں کہ ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صبح کی لیکن ان لوگوں کے دعا نہیں کی اس بارے میں میں نے آپ سے استفسار کیا تو فرمایا کیا تو نہیں دیکھتا کہ ولید اور سلمہ کفار کی قید سے آگئے ہیں۔
-
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرًا مُتَتَابِعًا فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ وَصَلَاةِ الصُّبْحِ فِي دُبُرِ کُلِّ صَلَاةٍ إِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ مِنْ الرَّکْعَةِ الْآخِرَةِ يَدْعُو عَلَی أَحْيَائٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ عَلَی رِعْلٍ وَذَکْوَانَ وَعُصَيَّةَ وَيُؤَمِّنُ مَنْ خَلْفَهُ-
عبداللہ بن معاویہ، ثابت بن یزید، ہلال بن خباب، عکرمہ، حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لگاتار ایک مہینہ تک ظہر عصر مغرب عشاء اور فجر کی نمازوں کی آخری رکعت میں رکوع کے بعد قنوت فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم بنی سلیم کی بستی میں سے ایک قبیلہ رعل ذکوان اور عصیبہ کے لیے بدعا فرماتے تھے اور لوگ آپ کے پیچھے آمین کہتے تھے۔
Narrated Abdullah ibn Abbas: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) recited the supplication (Qunut) daily for a month at the noon, afternoon, sunset, night and morning prayers. When he said: "Allah listens to him who praises Him" in the last rak'ah, invoking a curse on some clans of Banu Sulaym, Ri'l, Dhakwan and Usayyah, and those who were standing behind him said: Amen.
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَمُسَدَّدٌ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّهُ سُئِلَ هَلْ قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ فَقَالَ نَعَمْ فَقِيلَ لَهُ قَبْلَ الرُّکُوعِ أَوْ بَعْدَ الرُّکُوعِ قَالَ بَعْدَ الرُّکُوعِ قَالَ مُسَدَّدٌ بِيَسِيرٍ-
سلیمان بن ایوب، حرب، مسدد، حماد، ایوب، محمد، حضرت محمد بن انس بن مالک سے روایت ہے کہ حضرت انس بن مالک سے سوال کیا گیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز میں قنوت نازلہ پڑھی ہے فرمایا ہاں پھر پوچھا گیا کہ رکوع سے پہلے پڑھی ہے بعد میں فرمایا رکوع کے بعد مسدد کی روایت میں ہے کہ آپ کا یہ عمل تھوڑی ہی مدت رہا۔
-
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَنَتَ شَهْرًا ثُمَّ تَرَکَهُ-
ابو ولید، حماد بن سلمہ، انس بن سیرین، حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ماہ تک قنوت نازلہ پڑھی اور اس کے بعد چھوڑ دی
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُفَضَّلٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ حَدَّثَنِي مَنْ صَلَّی مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْغَدَاةِ فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرَّکْعَةِ الثَّانِيَةِ قَامَ هُنَيَّةً-
مسدد، بشر بن مفضل، یونس، بن عبید، محمد بن سیرین روایت کرتے ہیں کہ مجھ سے ایک شخص نے بیان کیا جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صبح کی نماز پڑھی تھی کہ جب آپ نے دوسری رکعت میں رکوع کے بعد سر اٹھایا تو تھوڑی دیر تک (قنوت پڑھنے کے لیے) کھڑے رہے۔
Narrated Someone who prayed with the Prophet: Muhammad ibn Sirin said: Someone who prayed the morning prayer along with the Prophet (peace_be_upon_him) narrated to me: When he raised his head after the second rak'ah, he remained standing for a short while.