نماز میں کوئی کام کرنا

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُصَلِّي وَهُوَ حَامِلٌ أُمَامَةَ بِنْتَ زَيْنَبَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا سَجَدَ وَضَعَهَا وَإِذَا قَامَ حَمَلَهَا-
قعنبی، مالک، عامر، بن عبداللہ بن زبیر، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھتے تھے اور اپنی لختِ جگر زینب کی بیٹی امامہ کو اٹھائے ہوئے ہوتے تھے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ کرتے تو اس کو بٹھا دیتے اور جب کھڑے ہوتے اس کو پھر اٹھا لیتے۔
-
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا قَتَادَةَ يَقُولُ بَيْنَا نَحْنُ فِي الْمَسْجِدِ جُلُوسٌ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْمِلُ أُمَامَةَ بِنْتَ أَبِي الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ وَأُمُّهَا زَيْنَبُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ صَبِيَّةٌ يَحْمِلُهَا عَلَی عَاتِقِهِ فَصَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ عَلَی عَاتِقِهِ يَضَعُهَا إِذَا رَکَعَ وَيُعِيدُهَا إِذَا قَامَ حَتَّی قَضَی صَلَاتَهُ يَفْعَلُ ذَلِکَ بِهَا-
قتیبہ بن سعید، لیث، سعید بن ابی سعید، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم لوگ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امامہ بنت ابی العاص کو اٹھائے ہوئے تھے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی زینت کی بیٹی تھیں اور وہ اس وقت بچی تھیں وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کاندھے پر سوار تھیں اسی حال میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع کیا تو ان کو بٹھا دیا اور جب کھڑے ہوئے تو پھر اٹھا لیا نماز کے ختم ہونے تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسا ہی کرتے رہے۔
Narrated AbuQatadah: We were sitting in the mosque when the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) came upon us carrying Umamah daughter of Abul'As ibn ar-Rabi'. Her mother was Zaynab daughter of the Apostle of Allah (peace_be_upon_him). She (Umamah) was a child and he (the Prophet) was carrying her on his shoulder. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) led (the people) in prayer while she was on his shoulder. When he bowed he put her down and took her up when he got up. He kept on doing so until he finished his prayer.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ مَخْرَمَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيَّ يَقُولُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي لِلنَّاسِ وَأُمَامَةُ بِنْتُ أَبِي الْعَاصِ عَلَی عُنُقِهِ فَإِذَا سَجَدَ وَضَعَهَا قَالَ أَبُو دَاوُد وَلَمْ يَسْمَعْ مَخْرَمَةُ مِنْ أَبِيهِ إِلَّا حَدِيثًا وَاحِدًا-
محمد بن سلمہ، ابن وہب، مخرمہ، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس حال میں نماز پڑھاتے ہوئے دیکھا ہے کہ امامہ بنت ابی العاص آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کاندھے پر سوار ہوتیں۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ کرتے ان کو بٹھا دیتے۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ مخرمہ نے اپنے والد سے صرف ایک حدیث سنی ہے (اور یہ حدیث وہ نہیں ہے لہٰذا یہ حدیث مرسل ہے۔
-
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْحَقَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ نَنْتَظِرُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلصَّلَاةِ فِي الظُّهْرِ أَوْ الْعَصْرِ وَقَدْ دَعَاهُ بِلَالٌ لِلصَّلَاةِ إِذْ خَرَجَ إِلَيْنَا وَأُمَامَةُ بِنْتُ أَبِي الْعَاصِ بِنْتُ ابْنَتِهِ عَلَی عُنُقِهِ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مُصَلَّاهُ وَقُمْنَا خَلْفَهُ وَهِيَ فِي مَکَانِهَا الَّذِي هِيَ فِيهِ قَالَ فَکَبَّرَ فَکَبَّرْنَا قَالَ حَتَّی إِذَا أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَرْکَعَ أَخَذَهَا فَوَضَعَهَا ثُمَّ رَکَعَ وَسَجَدَ حَتَّی إِذَا فَرَغَ مِنْ سُجُودِهِ ثُمَّ قَامَ أَخَذَهَا فَرَدَّهَا فِي مَکَانِهَا فَمَا زَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ بِهَا ذَلِکَ فِي کُلِّ رَکْعَةٍ حَتَّی فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
یحیی بن خلف، عبدالاعلی، محمد بن اسحاق ، سعید، بن ابی سعید، حضرت ابوقتادہ سے روایت ہے کہ ہم ظہر یا عصر کی نماز کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتظار کر رہے تھے اور بلال رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز کے لئے بلا چکے تھے اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نواسی امامہ بنت ابی العاص رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کاندھے پر سوار تھیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی جائے نماز پر کھڑے ہوئے اور ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہو گئے لیکن امامہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کاندھے ہی پر رہیں اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تکبیر کہی تو ہم نے بھی تکبیر کہی جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکوع میں جانا چاہا تو امامہ کو اتار کر نیچے بٹھا دیا اس کے بعد رکوع کیا اور سجدہ کیا۔ جب سجدہ سے فارغ ہو کر کھڑے ہوئے تو امامہ کو پھر سے اٹھا کر کاندھے پر بٹھا لیا اور ہر رکعت میں ایسا ہی کرتے رہے یہاں تک کہ نماز سے فارغ ہو گئے۔
-
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ ضَمْضَمِ بْنِ جَوْسٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْتُلُوا الْأَسْوَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ الْحَيَّةَ وَالْعَقْرَبَ-
مسلم بن ابراہیم، علی بن مبارک، یحیی بن ابی کثیر، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دو کالی چیزوں کو نماز میں مار ڈالو یعنی سانپ اور بچھو کو۔
Narrated AbuHurayrah: The Prophet (peace_be_upon_him) said: Kill the two black things during prayer, the snake and scorpion.
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَمُسَدَّدٌ وَهَذَا لَفْظُهُ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا بُرْدٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَحْمَدُ يُصَلِّي وَالْبَابُ عَلَيْهِ مُغْلَقٌ فَجِئْتُ فَاسْتَفْتَحْتُ قَالَ أَحْمَدُ فَمَشَی فَفَتَحَ لِي ثُمَّ رَجَعَ إِلَی مُصَلَّاهُ وَذَکَرَ أَنَّ الْبَابَ کَانَ فِي الْقِبْلَةِ-
احمد بن حنبل، مسدد، بشر، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے اور دروازہ بند تھا میں آئی اور دروازہ کھولنے کے لئے کہا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (اپنی جگہ سے) چلے اور دروازہ کھول دیا اور اپنی مصلی پر واپس لوٹ گئے۔ (یعنی نماز میں مشغول ہو گئے) اور دروازہ قبلہ کی طرف تھا نماز میں بوقت ضرورت بقدر ضرورت تھوڑا سا چلنا جائز ہے۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) was praying with his door bolted. I came and asked to have the door opened. He walked and opened the door for me. He then returned to his place for prayer. He (the narrator Urwah) mentioned that the door faced the qiblah.