TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
نماز کا بیان
نماز میں کسی طرف دیکھنا
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح و حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ وَهَذَا حَدِيثُهُ وَهُوَ أَتَمُّ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ الطَّائِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ عُثْمَانُ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ فَرَأَی فِيهِ نَاسًا يُصَلُّونَ رَافِعِي أَيْدِيهِمْ إِلَی السَّمَائِ ثُمَّ اتَّفَقَا فَقَالَ لَيَنْتَهِيَنَّ رِجَالٌ يَشْخَصُونَ أَبْصَارَهُمْ إِلَی السَّمَائِ قَالَ مُسَدَّدٌ فِي الصَّلَاةِ أَوْلَا تَرْجِعُ إِلَيْهِمْ أَبْصَارُهُمْ-
مسدد، ابومعاویہ، عثمان بن ابی شیبہ، جریر، اعمش، حضرت جابربن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تشریف لائے۔ دیکھا کہ لوگ حالتِ نماز میں اپنے ہاتھ آسمان کی طرف اٹھا کر دعا کر رہے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو لوگ اپنی آنکھوں سے آسمان کی طرف دیکھتے ہیں چاہیے کہ وہ اس سے باز آجائیں کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کی بینائی جاتی رہے۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ حَدَّثَهُمْ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَرْفَعُونَ أَبْصَارَهُمْ فِي صَلَاتِهِمْ فَاشْتَدَّ قَوْلُهُ فِي ذَلِکَ فَقَالَ لَيَنْتَهُنَّ عَنْ ذَلِکَ أَوْ لَتُخْطَفَنَّ أَبْصَارُهُمْ-
مسدد، یحیی، سعید، ابوعروبہ، قتادہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ نماز میں نگاہیں آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سختی سے فرمایا اس سے باز آجائیں ورنہ ان کی نگاہیں اچک لی جائیں گی۔
-
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي خَمِيصَةٍ لَهَا أَعْلَامٌ فَقَالَ شَغَلَتْنِي أَعْلَامُ هَذِهِ اذْهَبُوا بِهَا إِلَی أَبِي جَهْمٍ وَأْتُونِي بِأَنْبِجَانِيَّتِهِ-
عثمان بن ابی شیبہ، سفیان بن عیینہ، زہری، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ایسی چادر میں نماز پڑھی جس میں کچھ نقش و نگار بنے ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ان نقوش نے مجھے مشغول کرلیا۔ اس چادر کو ابوجہم کے پاس لے جاؤ اور اس سے اس کا کمبل لے آؤ (یہ چادر ابوجہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بطور تحفہ پیش کی تھی۔
-
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ أَبِي الزِّنَادِ قَالَ سَمِعْتُ هِشَامًا يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ بِهَذَا الْخَبَرِ قَالَ وَأَخَذَ کُرْدِيًّا کَانَ لِأَبِي جَهْمٍ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ الْخَمِيصَةُ کَانَتْ خَيْرًا مِنْ الْکُرْدِيِّ-
عبیداللہ بن معاذ، عبدالرحمن، ابن ابی زناد، ہشام، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہی روایت یوں بھی مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کروستان کی بنی ہوئی ابوجہم کی ایک چادر لی تھی لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ چادر اس سے بہتر تھی۔
-