نماز میں شامل ہونے کے لیے اطمینان وسکون سے جانا چاہیے دوڑنا نہیں چاہیے

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَلَا تَأْتُوهَا تَسْعَوْنَ وَأْتُوهَا تَمْشُونَ وَعَلَيْکُمْ السَّکِينَةُ فَمَا أَدْرَکْتُمْ فَصَلُّوا وَمَا فَاتَکُمْ فَأَتِمُّوا قَالَ أَبُو دَاوُد کَذَا قَالَ الزُّبَيْدِيُّ وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ وَمَعْمَرٌ وَشُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ وَمَا فَاتَکُمْ فَأَتِمُّوا و قَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ وَحْدَهُ فَاقْضُوا و قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَجَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فَأَتِمُّوا وَابْنُ مَسْعُودٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو قَتَادَةَ وَأَنَسٌ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُلُّهُمْ قَالُوا فَأَتِمُّوا-
احمد بن صالح، عنبسہ، یونس، ابن شہاب، سعید بن مسیب، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب تکبیر کہی جائے تو دوڑتے ہوئے مت آؤ بلکہ اطمینان سے چلتے ہوئے آؤ جس قدر نماز مل جائے اسکو (جماعت کے ساتھ) پڑھ لو اور جتنی چھوٹ جائے اسکو پورا کرلو ابوداؤد کہتے ہیں کہ زبیدی، ابن ابی ذئب، ابراہیم بن سعد، معمر اور شعیب بن ابی حمزہ نے زہری سے لفظ فاتمو روایت کیا ہے اور زہری سے صرف اب عیینہ نے فاقضوا روایت کیا ہے اور محمد بن عمر ونے بواسطہ ابوسلمہ ابوہریرہ سے اور جعفر بن ربیعہ نے بواسطی اعرج حضرت ابوہریرہ سے فاتموا ذکر کیا ہے نیز ابومسعود، ابوقتادہ، اور حضرت انس، ان سب نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لفظ فاتموا ہی روایت کیا ہے۔
-
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ائْتُوا الصَّلَاةَ وَعَلَيْکُمْ السَّکِينَةُ فَصَلُّوا مَا أَدْرَکْتُمْ وَاقْضُوا مَا سَبَقَکُمْ قَالَ أَبُو دَاوُد وَکَذَا قَالَ ابْنُ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَلْيَقْضِ وَکَذَا قَالَ أَبُو رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبُو ذَرٍّ رَوَی عَنْهُ فَأَتِمُّوا وَاقْضُوا وَاخْتُلِفَ فِيهِ-
ابو ولید، شعبہ، سعد بن ابراہیم، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نماز کے لیے سکون و وقار کے ساتھ آؤ اور جتنی پاؤ اسکو پڑھ لو اور جتنی جاتی رہے اسکو بعد میں پورا کرلو ابوداؤد کہتے ہیں کہ ابن سیرین نے بھی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ، ، وَلیَقضِ، ، روایت کیا ہے اسی طرح حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ابورافع نے ذکر کیا ہے اور حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے فَاَتِمُّوا اور وَاقضُوا دونوں مروی ہیں یعنی اس لفظ میں ابوذر کی طرف سے اختلاف واقع ہوا ہے۔
-