TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
جنازوں کا بیان
نماز جنازہ کی تکبیرات کا بیان
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَقَ عَنْ الشَّعْبِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِقَبْرٍ رَطْبٍ فَصَفُّوا عَلَيْهِ وَکَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا فَقُلْتُ لِلشَّعْبِيِّ مَنْ حَدَّثَکَ قَالَ الثِّقَةُ مَنْ شَهِدَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ-
محمد بن علاء، بن ادریس، حضرت شعبی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک تازہ قبر پر گزرے۔ آپ نے اور آپ کے اصحاب نے صفیں باندھیں اور چار تکبیریں کہیں ابواسحاق کہتے ہیں کہ میں نے شعبی سے پوچھا تم سے یہ حدیث کس نے بیان کی؟ انھوں نے کہا ایک معتبر شخص نے جو وہاں موجود تھا یعنی عبداللہ بن عباس نے۔
-
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی قَالَ کَانَ زَيْدٌ يَعْنِي ابْنَ أَرْقَمَ يُکَبِّرُ عَلَی جَنَائِزِنَا أَرْبَعًا وَإِنَّهُ کَبَّرَ عَلَی جَنَازَةٍ خَمْسًا فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُکَبِّرُهَا قَالَ أَبُو دَاوُد وَأَنَا لِحَدِيثِ ابْنِ الْمُثَنَّی أَتْقَنُ-
ابو ولید، شعبہ، محمد بن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، عمر بن مرہ، حضرت ابن ابی لیلی سے روایت ہے کہ زید بن ارقم (جو صحابی ہیں) ہمارے جنازوں پر چار تکبیریں کہا کرتے تھے لیکن ایک مرتبہ انھوں نے جنازہ کی نماز میں پانچ تکبیریں کہیں تو میں نے اس کے بارے میں انسے دریافت کی تو انہوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانچ تکبیریں بھی کہی ہیں۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ مجھے ابن مثنی کی حدیث پر زیادہ اعتماد ہے۔
-