TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
نماز کا بیان
نمازی کے سامنے سے کتا گذر جائے تو نماز نہیں ٹوٹتی
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي عَنْ يَحْيَی بْنِ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ عَبَّاسِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ فِي بَادِيَةٍ لَنَا وَمَعَهُ عَبَّاسٌ فَصَلَّی فِي صَحْرَائَ لَيْسَ بَيْنَ يَدَيْهِ سُتْرَةٌ وَحِمَارَةٌ لَنَا وَکَلْبَةٌ تَعْبَثَانِ بَيْنَ يَدَيْهِ فَمَا بَالَی ذَلِکَ-
عبدالملک بن شعیب بن لیث، یحیی بن ایوب، محمد بن عمر بن علی، فضل بن عباس سے روایت ہے کہ ہم لوگ جنگل میں تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حضرت عباس بھی تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنگ میں نماز پڑھی اور آپ کے سامنے کوئی ستر بھی نہ تھا اور ہماری گدھی اور کتیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اچھلتی کودتی پھر رہی تھی مگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی پرواہ نہ کی۔
-