TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
نماز کا بیان
نمازی کے سامنے سے عورت گزرنا مفسد صلوة نہیں
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ بَيْنَ يَدَيْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ قَالَ شُعْبَةُ أَحْسَبُهَا قَالَتْ وَأَنَا حَائِضٌ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ الزُّهْرِيُّ وَعَطَائٌ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ حَفْصٍ وَهِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ وَعِرَاکُ بْنُ مَالِکٍ وَأَبُو الْأَسْوَدِ وَتَمِيمُ بْنُ سَلَمَةَ کُلُّهُمْ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ وَإِبْرَاهِيمُ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ وَأَبُو الضُّحَی عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ وَالْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَأَبُو سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ لَمْ يَذْکُرُوا وَأَنَا حَائِضٌ-
مسلم بن ابراہیم، شعبہ، سعد بن ابراہیم، عروہ، حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قبلہ کے درمیان تھی۔ شعبہ کہتے ہیں میرا خیال ہے حضرت عائشہ نے یہ بھی فرمایا تھا کہ میں حائضہ تھی ابوداؤد کہتے ہیں کہ اس کو زہری، عطاء، ابوبکر بن حفص، ہشام بن عروة، عراق بن مالک، ابوالاسود اور تمیم بن سلمہ سب ہی نے بواسطہ عر وة، ابرا ہیم نے بواسطہ اسود، ابوالضحی نے بواسطہ مسروق اور قاسم بن محمد اور ابوسلمہ نے بلا واسطہ حضرت عائشہ سے روایت کیا ہے لیکن کسی نے بھی حضرت عائشہ کا یہ قول کہ میں حائضہ تھی، ذکر نہیں کیا۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُصَلِّي صَلَاتَهُ مِنْ اللَّيْلِ وَهِيَ مُعْتَرِضَةٌ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ رَاقِدَةٌ عَلَی الْفِرَاشِ الَّذِي يَرْقُدُ عَلَيْهِ حَتَّی إِذَا أَرَادَ أَنْ يُوتِرَ أَيْقَظَهَا فَأَوْتَرَتْ-
احمد بن یونس، زہیر، ہشام، بن عروہ، حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی رات کی نماز پڑھتے تھے اور میں اس بستر پر جس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اور قبلہ کے درمیان لیٹی رہتی تھی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتر پڑھنے کا ارادہ فرماتے تو مجھے بھی جگا دیتے اور میں بھی وتر پڑھتی۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ الْقَاسِمَ يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ بِئْسَمَا عَدَلْتُمُونَا بِالْحِمَارِ وَالْکَلْبِ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ يُصَلِّي وَأَنَا مُعْتَرِضَةٌ بَيْنَ يَدَيْهِ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَسْجُدَ غَمَزَ رِجْلِي فَضَمَمْتُهَا إِلَيَّ ثُمَّ يَسْجُدُ-
مسدد، یحیی، عبید اللہ، حضرت عائشہ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا تم نے برا کیا جو ہمیں کتے اور گدھے کے مساوی کر دیا میں نے دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھتے تھے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے لیٹی رہتی تھی جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ میں جاتے تو میرا پاؤں ہلا کر اشارہ کرتے میں اپنے پاؤں سکیڑ لیتی اور آپ سجدہ میں چلے جاتے۔
-
حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ أَبِي النَّضْرِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ کُنْتُ أَکُونُ نَائِمَةً وَرِجْلَايَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَسْجُدَ ضَرَبَ رِجْلَيَّ فَقَبَضْتُهُمَا فَسَجَدَ-
عاصم بن نضر، معتمر، عبید اللہ، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت عائشہ سے روایت ہے میں سوئی ہوئی ہوتی تھی اور میرے پاؤں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ہوتے تھے درآنحالیکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کی نماز پڑھ رہے ہوتے تھے جب آپ مسجد میں جاتے تو میرے پاؤں پر (ہاتھ) مارتے میں اپنے پاؤں سکیڑ لیتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ میں چلے جاتے۔
-
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ح قَالَ أَبُو دَاوُد و حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ وَهَذَا لَفْظُهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ کُنْتُ أَنَامُ وَأَنَا مُعْتَرِضَةٌ فِي قِبْلَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُصَلِّي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَمَامَهُ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُوتِرَ زَادَ عُثْمَانُ غَمَزَنِي ثُمَّ اتَّفَقَا فَقَالَ تَنَحَّيْ-
عثمان بن ابی شیبہ، محمد بن بشر، قعنبی، عبدالعزیز، ابن محمد، حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ میں سوتی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قبلہ کی سمت میں لیٹی رہتی تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھتے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آگے ہوتی تھی جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتر کا ارادہ فرماتے تو مجھے اٹھنے کا اشارہ فرماتے کہ اٹھ جاؤ۔
-