نفاس کی مدت کا بیان

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ أَخْبَرَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی عَنْ أَبِي سَهْلٍ عَنْ مُسَّةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ کَانَتْ النُّفَسَائُ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَقْعُدُ بَعْدَ نِفَاسِهَا أَرْبَعِينَ يَوْمًا أَوْ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً وَکُنَّا نَطْلِي عَلَی وُجُوهِنَا الْوَرْسَ تَعْنِي مِنْ الْکَلَفِ-
احمد بن یونس، زہیر، علی بن عبدالاعلی، ابوسہل، حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہاسے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں نفاس والی عورتیں زچگی کے بعد چالیس راتیں بیٹھتی تھیں (یعنی ان دنوں میں نماز نہیں پڑھتی تھیں) (ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ) ہم عورتیں جھائیں دور کرنے کے لیے اپنے منہ پر ورس (ایک خوشبودار گھاس) ملا کرتی تھیں۔
Narrated Umm Salamah, Ummul Mu'minin: The woman having bleeding after delivery (puerperal haemorrhage) would refrain (from prayer) for forty days or forty nights; and we would anoint our faces with an aromatic herb called wars to remove dark spots.
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ يَعْنِي حُبِّي حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ يُونُسَ بْنِ نَافِعٍ عَنْ کَثِيرِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ حَدَّثَتْنِي الْأَزْدِيَّةُ يَعْنِي مُسَّةَ قَالَتْ حَجَجْتُ فَدَخَلْتُ عَلَی أُمِّ سَلَمَةَ فَقُلْتُ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ إِنَّ سَمُرَةَ بْنَ جُنْدُبٍ يَأْمُرُ النِّسَائَ يَقْضِينَ صَلَاةَ الْمَحِيضِ فَقَالَتْ لَا يَقْضِينَ کَانَتْ الْمَرْأَةُ مِنْ نِسَائِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَقْعُدُ فِي النِّفَاسِ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً لَا يَأْمُرُهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَضَائِ صَلَاةِ النِّفَاسِ قَالَ مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ حَاتِمٍ وَاسْمُهَا مُسَّةُ تُکْنَی أُمَّ بُسَّةَ قَالَ أَبُو دَاوُد کَثِيرُ بْنُ زِيَادٍ کُنْيَتُهُ أَبُو سَهْلٍ-
حسن بن یحیی، محمد بن حاتم، حبی، عبداللہ بن مبارک، یونس بن نافع، کثیر بن زیاد، حضرت ازدیہ مُسَّہ سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ میں حج کو گئی تو حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ اے ام المومنین! سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ عورتوں کے زمانہ حیض کی نمازیں پوری کرنے کا حکم دیتے ہیں (آپکی کیا رائے ہے؟) انھوں نے فرمایا کہ نہ پڑھیں۔ کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج میں سے کوئی حالتِ نفاس میں چالیس راتیں بیٹھی رہتی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسکو حالتِ نفاس کی نمازیں پوری کرنے کا حکم نہیں دیتے تھے محمد بن حتم کہتے ہیں کہ کثیر بن زیاد کی کنیت ابوسہل ہے۔
-