TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
طب کا بیان
نظر لگنے کا بیان
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهِ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْعَيْنُ حَقٌّ-
احمد بن حنبل، عبدالرزاق، معمر، ہمام بن منبہ، فرماتے ہیں کہ یہ حدیث حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے براہ راست بیان کی کہ آپ نے فرمایا کہ نظر لگنا حق ہے۔
-
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ يُؤْمَرُ الْعَائِنُ فَيَتَوَضَّأُ ثُمَّ يَغْتَسِلُ مِنْهُ الْمَعِينُ-
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، اعمش، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ (حضور کے زمانہ میں) نظر لگانے والے کو حکم دیا جاتا وہ وضو کرتا اور پھر اس مستعمل پانی سے نظر جسے لگی ہے اسے غسل دیا جاتا ہے۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin: The man casting evil would be commanded to perform ablution, and then the man affected was washed with it.