نصیحت کا بیان

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الدِّينَ النَّصِيحَةُ إِنَّ الدِّينَ النَّصِيحَةُ إِنَّ الدِّينَ النَّصِيحَةُ قَالُوا لِمَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ لِلَّهِ وَکِتَابِهِ وَرَسُولِهِ وَأَئِمَّةِ الْمُؤْمِنِينَ وَعَامَّتِهِمْ أَوْ أَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ وَعَامَّتِهِمْ-
احمد بن یونس، زہیر، سہل بن ابوصالح، عطاء بن یزید، حضرت تمیم داری سے روایت کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بیشک دین (سراسر) خیرخواہی کا نام ہے بیشک دین خیرخواہی کا نام ہے صحابہ نے عرض کیا کس کیساتھ خیرخواہی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ فرمایا کہ اللہ کے ساتھ، اس کے رسول کے ساتھ، مسلمانوں کے امراء وحکام (مخلصین) کے ساتھ اور عام مسلمانوں کے ساتھ۔ ائمة المومنین فرمایا ، یا ائمة المسلمین۔
-
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ يُونُسَ عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ عَنْ جَرِيرٍ قَالَ بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ وَأَنْ أَنْصَحَ لِکُلِّ مُسْلِمٍ قَالَ وَکَانَ إِذَا بَاعَ الشَّيْئَ أَوْ اشْتَرَاهُ قَالَ أَمَا إِنَّ الَّذِي أَخَذْنَا مِنْکَ أَحَبُّ إِلَيْنَا مِمَّا أَعْطَيْنَاکَ فَاخْتَرْ-
عمربن عون، خالد، مونس، عمرو بن سعید، حضرت ابوزرعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن عمر بن جریر، حضرت جریر سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کی بات سننے اور اطاعت شعاری پر اور اس بات پر کہ ہر مسلمان سے خیرخواہی کروں گا، ابوزرعہ کہتے ہیں کہ حضرت جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب کوئی چیز بیچتے یاخریدتے تو اس سے کہتے کہ دیکھو بھائی ہم جو چیز تم سے لے رہے ہیں کہ وہ ہمیں زیادہ پسند ہے اس چیز سے جو ہم تمہیں دے رہے ہیں لہذا جو چاہو اختیار کرلو۔
Narrated Jarir: I swore allegiance to the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) promising to hear and obey, and behave sincerely towards every Muslim. AbuZur'ah said: Whenever he sold and bought anything, he would say: What we took from you is dearer to us than what we gave you. So choose (as you like).