TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
پاکی کا بیان
نبیذ سے وضو کرنے کا بیان
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَکِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا شَرِيکٌ عَنْ أَبِي فَزَارَةَ عَنْ أَبِي زَيْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ لَيْلَةَ الْجِنِّ مَا فِي إِدَاوَتِکَ قَالَ نَبِيذٌ قَالَ تَمْرَةٌ طَيِّبَةٌ وَمَائٌ طَهُورٌ قَالَ أَبُو دَاوُد و قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ عَنْ أَبِي زَيْدٍ أَوْ زَيْدٍ کَذَا قَالَ شَرِيکٌ وَلَمْ يَذْکُرْ هَنَّادٌ لَيْلَةَ الْجِنِّ-
ہناد، سلیمان بن داؤد، شریک، ابوفزارہ، ابوزید، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لیلة الجن میں ان سے دریافت فرمایا کہ تمھاری چھاگل میں کیا ہے؟ انہوں نے کہا نبیذ ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کھجور پاک ہے اور پانی پاک کرنے والا ہے ابوداؤد کہتے ہیں کہ شریک نے اس طرح کہا ہے عن ابی زید اور زید اور ہناد نے لیلة الجن کا تذکرہ نہیں کیا۔ فائدہ۔ ایک روایت میں اضافہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے وضو فرمایا لیلة الجن سے مراد وہ رات ہے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جنوں کی تعلیم کے لیے شہر سے باہر تشریف لے گئے تھے۔
Narrated Abdullah ibn Mas'ud: AbuZayd quoted Abdullah ibn Mas'ud as saying that on the night when the jinn listened to the Qur'an the Prophet (peace_be_upon_him) said: What is in your skin vessel? He said: I have some nabidh. He (the Holy Prophet) said: It consists of fresh dates and pure water. Sulayman ibn Dawud reported the same version of this tradition on the authority of AbuZayd or Zayd. But Sharik said that Hammad did not mention the words "night of the jinn".
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ دَاوُدَ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ مَنْ کَانَ مِنْکُمْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْجِنِّ فَقَالَ مَا کَانَ مَعَهُ مِنَّا أَحَدٌ-
موسی بن اسماعیل، وہیب، داؤد، عامر، حضرت علقمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ لیلة الجن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ آپ میں سے کون تھا؟ فرمایا ہم میں سے کوئی بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نہ تھا۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ أَنَّهُ کَرِهَ الْوُضُوئَ بِاللَّبَنِ وَالنَّبِيذِ وَقَالَ إِنَّ التَّيَمُّمَ أَعْجَبُ إِلَيَّ مِنْهُ-
محمد بن بشار، عبدالرحمن، بشر بن منصور، ابن جریج، حضرت عطاء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ دودھ اور نبیذ سے وضو کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے اور فرماتے تھے کہ میرے نزدیک تیمم اس سے بہتر ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا أَبُو خَلْدَةَ قَالَ سَأَلْتُ أَبَا الْعَالِيَةِ عَنْ رَجُلٍ أَصَابَتْهُ جَنَابَةٌ وَلَيْسَ عِنْدَهُ مَائٌ وَعِنْدَهُ نَبِيذٌ أَيَغْتَسِلُ بِهِ قَالَ لَا-
محمد بن بشار، عبدالرحمن، حضرت ابوخلدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے ابوالعالیہ سے پوچھا کہ ایک شخص کو غسل کی ضرورت لاحق ہوگئی مگر اس کے پاس پانی نہیں ہے البتہ نبیذ ہے تو کیا وہ اس سے غسل کر سکتا ہے؟ فرمایا نہیں۔
-