TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
پاکی کا بیان
ناپاک زمین کو پاک کرنے کا طریقہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ وَابْنُ عَبْدَةَ فِي آخَرِينَ وَهَذَا لَفْظُ ابْنِ عَبْدَةَ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةِ أَنَّ أَعْرَابِيًّا دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ فَصَلَّی قَالَ ابْنُ عَبْدَةَ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي وَمُحَمَّدًا وَلَا تَرْحَمْ مَعَنَا أَحَدًا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقَدْ تَحَجَّرْتَ وَاسِعًا ثُمَّ لَمْ يَلْبَثْ أَنْ بَالَ فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ فَأَسْرَعَ النَّاسُ إِلَيْهِ فَنَهَاهُمْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ إِنَّمَا بُعِثْتُمْ مُيَسِّرِينَ وَلَمْ تُبْعَثُوا مُعَسِّرِينَ صُبُّوا عَلَيْهِ سَجْلًا مِنْ مَائٍ أَوْ قَالَ ذَنُوبًا مِنْ مَائٍ-
احمد بن عمرو بن سرح، ابن عبدہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی مسجد میں آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے اس نے نماز پڑھی (حدیث کے ایک راوی) عبدہ نے کہا کہ اس نے دو رکعتیں پڑھیں اور یوں دعا کرنے لگا اے اللہ مجھ پر رحم کر اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر رحم اور ہمارے ساتھ رحم میں کسی اور کو شریک نہ کر یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو نے کشادہ کو تنگ کردیا (یعنی اللہ کی رحمت بیحد وسیع ہے یہ تقسیم ہونے سے کم نہیں ہوتی) ابھی کچھ زیادہ دیر نہ گذری تھی کہ اس نے مسجد کے ایک کونے میں جا کر پیشاب کردیا لوگ (روکنے کے لیے) اسکی طرف دوڑے لیکن نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انکو ایسا کرنے سے روک دیا اور فرمایا تم لوگوں کے لیے آسانی کرنے والے بنا کر بھیجے گئے ہو سختی کرنے والے بنا کر نہیں بھیجے گئے ہو اور فرمایا اس جگہ پر پانی کا ایک ڈول بہادو۔
-
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ يَعْنِي ابْنَ حَازِمٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الْمَلِکِ يَعْنِي ابْنَ عُمَيْرٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْقِلِ بْنِ مُقَرِّنٍ قَالَ صَلَّی أَعْرَابِيٌّ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذِهِ الْقِصَّةِ قَالَ فِيهِ وَقَالَ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُذُوا مَا بَالَ عَلَيْهِ مِنْ التُّرَابِ فَأَلْقُوهُ وَأَهْرِيقُوا عَلَی مَکَانِهِ مَائً قَالَ أَبُو دَاوُد وَهُوَ مُرْسَلٌ ابْنُ مَعْقِلٍ لَمْ يُدْرِکْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
موسی بن اسماعیل، جریر، ابن حازم، عبدالملک، ابن عمیر، حضرت عبداللہ بن معقل بن مقرن رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی پھر پورا واقعہ بیان کیا اس حدیث میں یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس جگہ اسنے پیشاب کیا ہے وہاں کی مٹی اٹھا کر پھینک دو اور اس جگہ پانی بہادو۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ روایت مرسل ہے کیونکہ ابن معقل نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نہیں پایا۔
Narrated Abdullah ibn Ma'qil ibn Muqarrin: A bedouin prayed with the Prophet (peace_be_upon_him). He then narrated the tradition (No 0380) about urinating of that bedouin. This version adds: The Prophet (peace_be_upon_him) said: Remove the earth where he urinated and throw it away and pour water upon the place.