نام اور کنیت دونوں کو جمع کرنیکی اجازت ہے

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ وَأَبُو بَکْرٍ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ فِطْرٍ عَنْ مُنْذِرٍ عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ رَحِمَهُ اللَّهُ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ وُلِدَ لِي مِنْ بَعْدِکَ وَلَدٌ أُسَمِّيهِ بِاسْمِکَ وَأُکَنِّيهِ بِکُنْيَتِکَ قَالَ نَعَمْ وَلَمْ يَقُلْ أَبُو بَکْرٍ قُلْتُ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ عَلَيْهِ السَّلَام لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
عثمان وابوبکر، ابی شیبہ، ابواسامہ، فطر، منذر، حضرت محمد بن الحنیفہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا کہ اگر آپ کے بعد میرے یہاں کوئی لڑکا پیدا ہوا تو اسے تمہارا والا نام رکھوں گا اور آپ کی کنیت رکھوں گا آپ نے فرمایا کہ ٹھیک ہے ابوبکر بن ابی شیبہ نے اپنی روایت میں قلت نہیں کہا بلکہ کہا کہ حضرت علی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا
Narrated Ali ibn AbuTalib: I said: Apostle of Allah! tell me if a son is born to me after your death, may I give him your name and your kunyah? He replied: Yes.
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ الْحَجَبِيُّ عَنْ جَدَّتِهِ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ جَائَتْ امْرَأَةٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي قَدْ وَلَدْتُ غُلَامًا فَسَمَّيْتُهُ مُحَمَّدًا وَکَنَّيْتُهُ أَبَا الْقَاسِمِ فَذُکِرَ لِي أَنَّکَ تَکْرَهُ ذَلِکَ فَقَالَ مَا الَّذِي أَحَلَّ اسْمِي وَحَرَّمَ کُنْيَتِي أَوْ مَا الَّذِي حَرَّمَ کُنْيَتِي وَأَحَلَّ اسْمِي-
نفیلی، محمد بن عمران، حجبی، جدہ، سفیہ بنت شیبہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی اور کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے ایک لڑکے کو جنا ہے اور اس کا نام محمد رکھا ہے اور اس کی کنیت ابوالقاسم رکھی ہے میرے سامنے تذکرہ کیا گیا کہ ایسا کرنا آپ کو ناپسند ہے فرمایا کہ کس وجہ سے میرا نام رکھنا جائز ہو اور میری کنیت حرام ہو جائے یا فرمایا میری کنیت حرام ہو اور میر انام حلال ہوجائے۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin: A woman came to the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) and said: Apostle of Allah! I have given birth to a boy, and call him Muhammad and AbulQasim as kunyah (surname), but I have been told that you disapproved of that. He replied: What is it which has made my name lawful and my kunyah unlawful, or what is it which has made my kunyah unlawful and my name lawful?