TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
ادب کا بیان
ناموں کو بدلنے کا بیان
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ قَالَ أَخْبَرَنَا ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي زَکَرِيَّا عَنْ أَبِي الدَّرْدَائِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّکُمْ تُدْعَوْنَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِأَسْمَائِکُمْ وَأَسْمَائِ آبَائِکُمْ فَأَحْسِنُوا أَسْمَائَکُمْ-
عمروبن عون مسدد، ہشیم، داؤد بن عمرو، عبداللہ بن ابوزکریا، حضرت ابوالدرداء فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بیشک تم قیامت کے روز اپنے اور آباء اجداد کے ناموں سے پکارے جاؤ گے لہذا اچھے نام رکھا کرو۔
Narrated AbudDarda': The Prophet (peace_be_upon_him) said: On the Day of Resurrection you will be called by your names and by your father's names, so give yourselves good names.
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ سَبَلَانَ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَبُّ الْأَسْمَائِ إِلَی اللَّهِ تَعَالَی عَبْدُ اللَّهِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ-
ابراہیم بن زیاد، عباد بن عباد، عبد اللہ، نافع، ابن عمر فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ نام عبداللہ وعبدالرحمن ہیں
-
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعِيدٍ الطَّالْقَانِيُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُهَاجِرِ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي عَقِيلُ ابْنُ شَبِيبٍ عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْجُشَمِيِّ وَکَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسَمَّوْا بِأَسْمَائِ الْأَنْبِيَائِ وَأَحَبُّ الْأَسْمَائِ إِلَی اللَّهِ عَبْدُ اللَّهِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ وَأَصْدَقُهَا حَارِثٌ وَهَمَّامٌ وَأَقْبَحُهَا حَرْبٌ وَمُرَّةُ-
ہارون بن عبد اللہ، ہشام بن سعید طالقانی، محمد بن مہاجر انصاری عقیل بن شبیر حضرت ابووہب الجشمی جنہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت کا شرف حاصل کیا فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ انبیاء کے ناموں پر اپنے نام رکھا کرو اور اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ نام عبداللہ وعبدالرحمن ہیں اور سب سے سچے نام حارث وہمام ہیں اور سب سے برے نام حرب اور مرہ ہیں۔
Narrated AbuWahb al-Jushami: The Prophet (peace_be_upon_him) said: Call yourselves by the names of the Prophets. The names dearest to Allah are Abdullah and AbdurRahman, the truest are Harith and Hammam, and the worst are Harb and Murrah.
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ ذَهَبْتُ بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ وُلِدَ وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي عَبَائَةٍ يَهْنَأُ بَعِيرًا لَهُ قَالَ هَلْ مَعَکَ تَمْرٌ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ فَنَاوَلْتُهُ تَمَرَاتٍ فَأَلْقَاهُنَّ فِي فِيهِ فَلَاکَهُنَّ ثُمَّ فَغَرَ فَاهُ فَأَوْجَرَهُنَّ إِيَّاهُ فَجَعَلَ الصَّبِيُّ يَتَلَمَّظُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُبُّ الْأَنْصَارِ التَّمْرَ وَسَمَّاهُ عَبْدَ اللَّهِ-
موسی بن اسماعیل حماد، سلمہ، ثابت، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں عبداللہ بن ابی طلحہ کو ان کی پیدائش کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لے گیا آپ اس وقت عبا پہنچے ہوئے اپنے اونٹ کا علاج کر رہے تھے آپ نے فرمایا کہ کیا تیرے ساتھ کھجور ہے میں نے کہا جی ہاں۔ فرمایا کہ پھر آپ نے کئی کھجوریں لیں انہیں اپنے منہ میں ڈالا انہیں چبایا پھر بچہ کا منہ کھول کر وہ کھجوریں اس میں ڈال دیں تو وہ بچہ زبان چلانے لگا (مزہ سے کھانے لگا) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انصار کی کھجور سے محبت کو بتلایا اور اس کا نام عبداللہ رکھا۔
-