TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
جنازوں کا بیان
میت کی آنکھیں بند کرنا
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ حَبِيبٍ أَبُو مَرْوَانَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ يَعْنِي الْفَزَارِيَّ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی أَبِي سَلَمَةَ وَقَدْ شَقَّ بَصَرَهُ فَأَغْمَضَهُ فَصَيَّحَ نَاسٌ مِنْ أَهْلِهِ فَقَالَ لَا تَدْعُوا عَلَی أَنْفُسِکُمْ إِلَّا بِخَيْرٍ فَإِنَّ الْمَلَائِکَةَ يُؤَمِّنُونَ عَلَی مَا تَقُولُونَ ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِأَبِي سَلَمَةَ وَارْفَعْ دَرَجَتَهُ فِي الْمَهْدِيِّينَ وَاخْلُفْهُ فِي عَقِبِهِ فِي الْغَابِرِينَ وَاغْفِرْ لَنَا وَلَهُ رَبَّ الْعَالَمِينَ اللَّهُمَّ افْسَحْ لَهُ فِي قَبْرِهِ وَنَوِّرْ لَهُ فِيهِ-
عبدالملک بن حبیب، ابومروان، ابواسحاق ، خالد، ابوقلابہ، قبیصہ بن ذویب، حضرت ام سلمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابوسلمہ کے پاس آئے (یعنی ان کے انتقال کے بعد) اور ان کی آنکھیں کھلی رہ گئی تھیں بس آپ نے ان کو بند کیا تو ان کے گھر والے رونے لگے (یعنی تب لوگوں نے جانا کہ ان کا انتقال ہوا چکا ہے) تو آپ نے فرمایا اپنی جانوں پر بھلائی کے سوا کوئی کلمہ نہ کہو کیونکہ جو بھی تم نے ان کے لیے یوں دعا فرمائی اے اللہ! ابوسلمہ کو بخشش دے اور ہدایت یافتہ لوگوں میں ان کا درجہ بلند فرما اور انکے پسماندگان کے لیے ان کے بعد ان کا جانشین بنا ہمیں اور ان کو بخش دے اے رب العالمین اور اے اللہ! انکی قبر میں کشادگی اور نور پیدا فرما۔
-