TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
جنازوں کا بیان
میت کو غسل دینے کا طریقہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ الْمَعْنَی عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ تُوُفِّيَتْ ابْنَتُهُ فَقَالَ اغْسِلْنَهَا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ إِنْ رَأَيْتُنَّ ذَلِکَ بِمَائٍ وَسِدْرٍ وَاجْعَلْنَ فِي الْآخِرَةِ کَافُورًا أَوْ شَيْئًا مِنْ کَافُورٍ فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ فَأَعْطَانَا حَقْوَهُ فَقَالَ أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ قَالَ عَنْ مَالِکٍ يَعْنِي إِزَارَهُ وَلَمْ يَقُلْ مُسَدَّدٌ دَخَلَ عَلَيْنَا-
قعنبی، مالک، مسدد، حماد بن زید، ایوب محمد بن سیرین، حضرت ام عطیہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی (زینب) کا انتقال ہوا تو آپ ہمارے پاس تشریف لائے۔ اور فرمایا کہ تم ان کو پانی اور بیری کے پتے سے تین یا پانچ مرتبہ غسل دو اور ضرورت محسوس کرو تو اس سے زائد مرتبہ غسل دو اور آخر میں کافور (یا کافور کی کوئی چیز) بھی شامل کرلو اور جب تم نہلانے سے فارغ ہو جاؤ تو مجھے مطلع کر دینا۔ پس جب (ہم غسل سے فارغ ہو گئیں تو) آپ کو اطلاع کر دی تب آپ نے ہمیں اپنا ایک ازار دیا اور فرمایا کہ یہ خاص اس کے بدن پر لپیٹ دو۔ (یعنی کفن کے نیچے تاکہ وہ جسم سے مس کرتا رہے۔) قعنبی نے مالک سے بجائے حقو کے ازار کا لفظ نقل کیا ہے اور مسدد نے دخل علینا روایت نہیں کیا۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ وَأَبُو کَامِلٍ بِمَعْنَی الْإِسْنَادِ أَنَّ يَزِيدَ بْنَ زُرَيْعٍ حَدَّثَهُمْ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ حَفْصَةَ أُخْتِهِ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ مَشَطْنَاهَا ثَلَاثَةَ قُرُونٍ-
احمد بن عبدہ، ابوکامل، یزید بن زریع، ایوب، محمد بن سیرین، حفصہ، حضرت ام عطیہ سے روایت ہے کہ ہم نے ان کے (زینب کے) سر کے بالوں کی تین لٹیں کر دیں۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ وَضَفَّرْنَا رَأْسَهَا ثَلَاثَةَ قُرُونٍ ثُمَّ أَلْقَيْنَاهَا خَلْفَهَا مُقَدَّمَ رَأْسِهَا وَقَرْنَيْهَا-
محمد بن مثنی، عبدالاعلی، ہشام، حفصہ بنت سیرین، حضرت ام عطیہ سے روایت ہے کہ ہم نے ان کے (زینب کے) سر کے بالوں کی تین لٹیں گوندھ دیں اور ان کو سر کے بیچ میں ڈال دیا اور ایک لٹ سامنے والی اور دو لٹیں ادھر ادھر کے بالوں کی۔
-
حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُنَّ فِي غُسْلِ ابْنَتِهِ ابْدَأْنَ بِمَيَامِنِهَا وَمَوَاضِعِ الْوُضُوئِ مِنْهَا-
ابو کامل، اسماعیل، خالد، حفصہ بنت سیرین، حضرت ام عطیہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان عورتوں سے فرمایا جو آپ کی بیٹی کو غسل دے رہی تھیں کہ داہنی طرف کے اعضاء سے غسل دینا شروع کرنا اور ان میں بھی اعضاء وضو کو پہلے دھونا۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ بِمَعْنَی حَدِيثِ مَالِکٍ زَادَ فِي حَدِيثِ حَفْصَةَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ بِنَحْوِ هَذَا وَزَادَتْ فِيهِ أَوْ سَبْعًا أَوْ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ إِنْ رَأَيْتُنَّهُ-
محمد بن عبید، حماد، ایوب، محمد بن سیرین، ام عطیہ سے حدیث مالک کی طرح ذکر کیا ہے اور حدیث مالک جس کو حضرت حفصہ نے بسند ام عطیہ ذکر کیا ہے اسی طرح ہے بس اس میں یہ زیادہ ہے کہ آپ نے فرمایا اس کو (تین یا پانچ) یا سات مرتبہ غسل دو اور اگر تم ضرورت سمجھو تو اس سے زائد مرتبہ غسل دو۔
-
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ أَنَّهُ کَانَ يَأْخُذُ الْغُسْلَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ يَغْسِلُ بِالسِّدْرِ مَرَّتَيْنِ وَالثَّالِثَةَ بِالْمَائِ وَالْکَافُورِ-
ہدبہ بن خالد، ہمام، قتادہ، حضرت محمد بن سیرین سے روایت ہے کہ وہ ام عطیہ سے غسل میت کا طریقہ سیکھتے تھے تو انھوں نے کہا کہ پہلے دو مرتبہ بیری کے پانی سے (بیری کے پتوں سے جوش دیئے ہوئے پانی سے) غسل دیا جائے اور تیسری مرتبہ کافور اور پانی سے۔
-