میت کو رکھنے کے لیے کتنے آدمی قبر میں جائیں؟

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ عَامِرٍ قَالَ غَسَّلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيٌّ وَالْفَضْلُ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَهُمْ أَدْخَلُوهُ قَبْرَهُ قَالَ حَدَّثَنَا مَرْحَبٌ أَوْ أَبُو مَرْحَبٍ أَنَّهُمْ أَدْخَلُوا مَعَهُمْ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ فَلَمَّا فَرَغَ عَلِيٌّ قَالَ إِنَّمَا يَلِي الرَّجُلَ أَهْلُهُ-
احمد بن یونس، زہیر، اسماعیل بن ابی خالد، حضرت عامر شعبی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت علی فضل بن عباس اور اسامہ بن زید نے غسل دیا اور ان حضرات نے انھیں قبر میں اتارا۔ راوی نے کہا مرحب (یا ابن ابی مرحب) نے بیان کیا کہ ان حضرات نے اپنے ساتھ عبدالرحمن بن عوف کو بھی شریک کر لیا۔ جب حضرت علی تدفین سے فارغ ہوئے تو فرمایا۔ آدمی کا کام اس کے گھر والے ہی کیا کرتے ہیں۔
Narrated Amir: Ali, Fadl and Usamah ibn Zayd washed the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) and they put him in his grave. Marhab or Ibn AbuMarhab told me that they also made AbdurRahman ibn Awf join them. When Ali became free, he said: The People of the man serve him.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ أَبِي مَرْحَبٍ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ نَزَلَ فِي قَبْرِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِمْ أَرْبَعَةً-
محمد بن صباح بن سفیان، ابن ابی خالد، شعبی، حضرت ابومرحب سے روایت ہے کہ عبدالرحمن بن عوف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر میں اترے تھے۔ پھر کہا گویا میں ان چاروں حضرات کو اب بھی دیکھ رہا ہوں۔ (یعنی حضرت علی فضل بن عباس اسامہ بن زید اور عبدالرحمن بن عوف)
-