میت کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ نُبَيْحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ کُنَّا حَمَلْنَا الْقَتْلَی يَوْمَ أُحُدٍ لِنَدْفِنَهُمْ فَجَائَ مُنَادِي النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُکُمْ أَنْ تَدْفِنُوا الْقَتْلَی فِي مَضَاجِعِهِمْ فَرَدَدْنَاهُمْ-
محمد بن کثیر، سفیان، اسود بن قیس، نبیح، حضرت جابربن عبداللہ سے روایت ہے کہ جنگ احد میں ہم نے شہداء کو اٹھانا چاہا تاکہ انکو (دوسری جگہ) دفن کر دیں اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے ایک اعلان کرنے والے نے اعلان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تم کو حکم فرماتے ہیں کہ شہداء کو اسی جگہ دفن کر دو۔ جہاں وہ قتل کیے گئے ہیں تو ہم نے ان کے نعشوں کو وہیں رکھ دیا۔
Narrated Jabir ibn Abdullah: On the day of Uhud we brought the martyrs to bury them (at another place), but the crier of the Prophet (peace_be_upon_him) came and said: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) has commanded you to bury the martyrs at the place where they fell. So we took them back.