TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
نماز کا بیان
مہمان میزبان کی امامت نہ کرے
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبَانُ عَنْ بُدَيْلٍ حَدَّثَنِي أَبُو عَطِيَّةَ مَوْلًی مِنَّا قَالَ کَانَ مَالِکُ بْنُ حُوَيْرِثٍ يَأْتِينَا إِلَی مُصَلَّانَا هَذَا فَأُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَقُلْنَا لَهُ تَقَدَّمْ فَصَلِّهْ فَقَالَ لَنَا قَدِّمُوا رَجُلًا مِنْکُمْ يُصَلِّي بِکُمْ وَسَأُحَدِّثُکُمْ لِمَ لَا أُصَلِّي بِکُمْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ زَارَ قَوْمًا فَلَا يَؤُمَّهُمْ وَلْيَؤُمَّهُمْ رَجُلٌ مِنْهُمْ-
مسلم بن ابراہیم، ابان، بدیل، ابوعطیہ سے روایت ہے کہ مالک بن حویرث ہماری نماز پڑھنے کی جگہ آتے تھے ایک مرتبہ کا واقعہ ہے کہ جب تکبیر ہوئی تو ہم نے ان سے کہا کہ آگے بڑھیے اور نماز پڑھائیے انہوں نے کہا اپنے میں سے کسی کو نماز پڑھانے کے لیے آگے بڑھاؤ اور میں تم سے ایک حدیث بیان کروں گا کہ میں نے تمہیں نماز کیوں نہیں پڑھائی؟ فرمایا میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص لوگوں سے ملنے کے لیے جائے وہ انکی امامت نہ کرے بلکہ انہیں میں سے کوئی شخص امامت کرے۔
-