مہاجرین کے لیے مکہ میں ٹھہرنے کا بیان

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي الدَّرَاوَرْدِيَّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُمَيْدٍ أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ يَسْأَلُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ هَلْ سَمِعْتَ فِي الْإِقَامَةِ بِمَکَّةَ شَيْئًا قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ الْحَضْرَمِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِلْمُهَاجِرِينَ إِقَامَةٌ بَعْدَ الصَّدْرِ ثَلَاثًا-
قعنبی، عبدالعزیز، عبدالرحمن حمید، حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ نے حضرت سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا تم نے (مہاجرین کے لیے) مکہ میں رہنے کے متعلق سنا ہے؟ انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابن الحفرمی نے بیان کیا کہ انہوں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مہاجرین سے فرما رہے تھے کہ ارکان حج سے فراغت کے بعد (مکہ میں) رہنے کے لیے تین دن ہیں (تا کہ وہ اپنی ضروریات پوری کر لیں)۔
-