مکہ میں داخلہ کا بیان

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ إِذَا قَدِمَ مَکَّةَ بَاتَ بِذِي طَوًی حَتَّی يُصْبِحَ وَيَغْتَسِلَ ثُمَّ يَدْخُلَ مَکَّةَ نَهَارًا وَيَذْکُرُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ فَعَلَهُ-
محمد بن عبید، حماد بن زید، ایوب، نافع سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر جب مکہ میں آتے تو رات ذی طوی میں گزارتے۔ جب صبح ہوتی تو غسل کرتے پھر دن کے وقت مکہ میں داخل ہوتے اور فرماتے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی ایسا ہی کیا
-
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْبَرْمَکِيُّ حَدَّثَنَا مَعِنٌ عَنْ مَالِکٍ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَابْنُ حَنْبَلٍ عَنْ يَحْيَی ح و حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ جَمِيعًا عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَدْخُلُ مَکَّةَ مِنْ الثَّنِيَّةِ الْعُلْيَا قَالَا عَنْ يَحْيَی إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَدْخُلُ مَکَّةَ مِنْ کَدَائَ مِنْ ثَنِيَّةِ الْبَطْحَائِ وَيَخْرُجُ مِنْ الثَّنِيَّةِ السُّفْلَی زَادَ الْبَرْمَکِيُّ يَعْنِي ثَنِيَّتَيْ مَکَّةَ وَحَدِيثُ مُسَدَّدٍ أَتَمُّ-
عبداللہ بن جعفر، معن، مالک، مسدد، ابن حنبل، یحیی، عثمان بن ابی شیبہ، ابواسامہ، عبیداللہ بن نافع، حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں بلندی کی طرف سے داخل ہوتے اور نشیب کی طرف سے واپسی اختیار فرماتے۔
-
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَخْرُجُ مِنْ طَرِيقِ الشَّجَرَةِ وَيَدْخُلُ مِنْ طَرِيقِ الْمُعَرَّسِ-
عثمان بن ابی شیبہ، ابواسامہ، عبید اللہ، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (مدینہ سے) نکلتے شجرہ کی طرف اور (مدینہ میں) داخل ہوتے معرس کی طرف سے۔
-
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ کَدَائَ مِنْ أَعْلَی مَکَّةَ وَدَخَلَ فِي الْعُمْرَةِ مِنْ کُدًی قَالَ وَکَانَ عُرْوَةُ يَدْخُلُ مِنْهُمَا جَمِيعًا وَکَانَ أَکْثَرُ مَا کَانَ يَدْخُلُ مِنْ کُدًی وَکَانَ أَقْرَبَهُمَا إِلَی مَنْزِلِهِ-
ہارون بن عبد اللہ، ابواسامہ، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ کے سال میں مکہ میں کداء کی جانب سے بلندی کی طرف سے داخل ہوئے اور عمرہ میں کدی کی طرف سے اور عروہ دونوں طرف سے داخل ہوتے لیکن اکثر کدی کی طرف سے داخل ہوتے کیونکہ وہ جانب ان کے گھر کے قریب تھی۔
-
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا دَخَلَ مَکَّةَ دَخَلَ مِنْ أَعْلَاهَا وَخَرَجَ مِنْ أَسْفَلِهَا-
ابن مثنی، سفیان بن عیینہ، ہشام، بن عروہ، حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مکہ میں داخل ہوتے تو بلند حصہ کی طرف سے داخل ہوتے اور جب مکہ سے نکلتے تو نشیب کی طرف سے نکلتے۔
-