مکہ (خانہ کعبہ) میں سترہ کے بغیر نماز پڑھنے کا بیان

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنِي کَثِيرُ بْنُ کَثِيرِ بْنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وِدَاعَةَ عَنْ بَعْضِ أَهْلِهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُ رَأَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِمَّا يَلِي بَابَ بَنِي سَهْمٍ وَالنَّاسُ يَمُرُّونَ بَيْنَ يَدَيْهِ وَلَيْسَ بَيْنَهُمَا سُتْرَةٌ قَالَ سُفْيَانُ لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْکَعْبَةِ سُتْرَةٌ قَالَ سُفْيَانُ کَانَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنَا عَنْهُ قَالَ أَخْبَرَنَا کُثَيْرٌ عَنْ أَبِيهِ قَالَ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ لَيْسَ مِنْ أَبِي سَمِعْتُهُ وَلَکِنْ مِنْ بَعْضِ أَهْلِي عَنْ جَدِّي-
احمد بن حنبل، سفیان بن عیینہ، کثیر بن کثیر، حضرت مطلب بن ابی وداعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے دیکھا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خانہ کعبہ میں بنی سہم کے پاس نماز پڑھ رہے تھے اور لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے سے گذر رہے تھے اور درمیان میں کوئی سترہ نہ تھا سفیان نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اور کعبہ کے درمیان کوئی سترہ نہ تھا سفیان نے کہا کہ ابن جریرج نے ہم کو اسکی خبر دی کہ بیان کیا ہم سے کثیر نے اپنے والد کے واسطہ سے پس میں نے کثیر سے اسکے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا کہ میں نے اپنے والد سے نہیں سنا بلکہ اپنے اہل خانہ میں سے کسی سے اپنے دادا کے واسطہ سے سنا ہے۔
-