مومن عورتوں کو نظریں نیچی رکھنے کا حکم دینے والے فرمان الہی کا بیان

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ الْآيَةَ فَنُسِخَ وَاسْتَثْنَی مِنْ ذَلِکَ وَالْقَوَاعِدُ مِنْ النِّسَائِ اللَّاتِي لَا يَرْجُونَ نِکَاحًا الْآيَةَ-
احمد بن محمد المروزی، علی بن الحسین بن واقد، ابوہ، یزید النحوی، عکرمہ، ابن عباس سے روایت ہے کہ قرآن کریم کی اس آیت (وَقُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ يَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِهِنَّ) 24۔ النور : 31) (کہ مومن عورتوں سے کہہ دیجئے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں) اس میں منسوخ ومستثنی ہوگئیں وہ عورتیں جن کا ذکر اس آیت میں ہے (وَالْقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَا ءِ الّٰتِيْ لَا يَرْجُوْنَ نِكَاحًا) 24۔ النور : 60) کہ وہ عورتیں جو بوڑھی ہوگئیں اور جنہیں نکاح کی امید نہیں۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي نَبْهَانُ مَوْلَی أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ کُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ مَيْمُونَةُ فَأَقْبَلَ ابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ وَذَلِکَ بَعْدَ أَنْ أُمِرْنَا بِالْحِجَابِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجِبَا مِنْهُ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَيْسَ أَعْمَی لَا يُبْصِرُنَا وَلَا يَعْرِفُنَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفَعَمْيَاوَانِ أَنْتُمَا أَلَسْتُمَا تُبْصِرَانِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا لِأَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاصَّةً أَلَا تَرَی إِلَی اعْتِدَادِ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ عِنْدَ ابْنِ أُمِّ مَکْتُومٍ قَدْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِفَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ اعْتَدِّي عِنْدَ ابْنِ أُمِّ مَکْتُومٍ فَإِنَّهُ رَجُلٌ أَعْمَی تَضَعِينَ ثِيَابَکِ عِنْدَهُ-
محمد بن علاء، ابن المبارک، یونس، زہری، نہبان مولا ام سلمہ، فرماتی ہیں کہ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھی اور آپ کے پاس حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ (بھی) تھیں۔ سامنے سے حضرت عبداللہ بن ام مکتوم (جو نابینا تھے) تشریف لائے اور یہ واقعہ پردہ کا حکم دیے جانے کے بعد کا ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ان سے تم دونوں پردہ کرو ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا یہ نابینا نہیں ہیں؟ ہمیں نہیں دیکھتے اور نہ ہمیں پہچانتے ہیں؟ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم دونوں بھی اندھی ہو انہیں نہیں دیکھتی ہو (معلوم ہوا کہ جہاں مرد کو عورت پر نظر نہیں ڈالنی چاہے وہیں پر عورت کے لے بھی جائز نہیں کہ مرد کو دیکھے بلا ضرورت لیکن کسی ضرورت سے بازار ہسپتال وغیرہ جانا پڑے تو دوسری بات ہے۔ )
Narrated Umm Salamah, Ummul Mu'minin: I was with the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) while Maymunah was with him. Then Ibn Umm Maktum came. This happened when we were ordered to observe veil (purdah). The Prophet (peace_be_upon_him) said: Observe veil from him. We asked: Apostle of Allah! is he not blind? He can neither see us nor recognise us. The Prophet (peace_be_upon_him) said: Are both of you blind? Do you not see him? AbuDawud said: This was peculiar to the wives of the Prophet (peace_be_upon_him). Do you not see that Fatimah daughter of Qays passed her waiting period with Ibn Umm Maktum. The Prophet (peace_be_upon_him) said to Fatimah daughter of Qays: Pass your waiting period with Ibn Umm Maktum, for he is a blind man. You can put off your clothes with him.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمَيْمُونِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا زَوَّجَ أَحَدُکُمْ عَبْدَهُ أَمَتَهُ فَلَا يَنْظُرْ إِلَی عَوْرَتِهَا-
محمد بن عبداللہ بن المیمون، الولید، الاوزاعی، عمرو بن شعیب، اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی اپنے غلام کا نکاح اپنی باندی سے کردے تو اسے چاہیے کہ پھر اس باندی کا ستر نہ دیکھے۔
Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-'As: The Prophet (peace_be_upon_him) said: When one of you marries his male-slave to his slave-woman, he should not look at her private parts.
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنِي دَاوُدُ بْنُ سَوَّارٍ الْمُزَنِيُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا زَوَّجَ أَحَدُکُمْ خَادِمَهُ عَبْدَهُ أَوْ أَجِيرَهُ فَلَا يَنْظُرْ إِلَی مَا دُونَ السُّرَّةِ وَفَوْقَ الرُّکْبَةِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَصَوَابُهُ سَوَّارُ بْنُ دَاوُدَ الْمُزَنِيُّ الصَّيْرَفِيُّ وَهِمَ فِيهِ وَکِيعٌ-
زہیر بن حرب، وکیع داؤد بن سوار المزنی، عمرو بن شعیب، اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی اپنی باندی کا نکاح اپنے غلام یا نوکر سے کردے تو باندی کا ستر (ناف سے نیچے اور گھٹنوں سے اوپر کا حصہ) نہ دیکھے۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ داؤد بن سوار (راوی) کے بجائے سوار بن داؤد صحیح ہے اس میں وکیع کو وہم ہو گیا۔
Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-'As: The Prophet (peace_be_upon_him) said: When one of you marries his female servant to his slave or to his employee, he should not look at her private part below the navel and above the knees.