TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
پاکی کا بیان
موزوں پر مسح کا طریقہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ قَالَ ذَکَرَهُ أَبِي عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَمْسَحُ عَلَی الْخُفَّيْنِ و قَالَ غَيْرُ مُحَمَّدٍ عَلَی ظَهْرِ الْخُفَّيْنِ-
محمد بن صباح، بزار، عبدالرحمن بن ابی زناد، حضرت مغیرہ بن شعبہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موزوں پر مسح کرتے تھے اور محمد بن صباح کے علاوہ (دوسروں نے جو روایت بیان کی ہے) اس کے الفاظ یہ ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے موزوں کی اوپر والی سطح پر مسح کیا۔
Narrated Al-Mughirah ibn Shu'bah: The Messenger of Allah (peace_be_upon_him) wiped over the socks.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا حَفْصٌ يَعْنِي ابْنَ غِيَاثٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَوْ کَانَ الدِّينُ بِالرَّأْيِ لَکَانَ أَسْفَلُ الْخُفِّ أَوْلَی بِالْمَسْحِ مِنْ أَعْلَاهُ وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَی ظَاهِرِ خُفَّيْهِ-
محمد بن علاء، حفص، ابن غیاث، اعمش، ابواسحاق ، عبدخیر، حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اگر دین کا مدار محض قیاس پر ہوتا تو موزہ کے نچلے حصہ پر مسح کرنا زیادہ بہتر ہوتا بہ نسبت اس کے اوپر والے حصہ پر مسح کرنے سے حالانکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو موزوں کے اوپر والے حصہ پر مسح کرتے دیکھا ہے۔
Narrated Ali ibn AbuTalib: If the religion were based on opinion, it would be more important to wipe the under part of the shoe than the upper but I have seen the Messenger of Allah (peace_be_upon_him) wiping over the upper part of his shoes.
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ الْأَعْمَشِ بِإِسْنَادِهِ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ مَا کُنْتُ أَرَی بَاطِنَ الْقَدَمَيْنِ إِلَّا أَحَقَّ بِالْغَسْلِ حَتَّی رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَی ظَهْرِ خُفَّيْهِ-
محمد بن رافع، یحیی بن آدم، یزید بن عبدالعزیز، حضرت اعمش سے یہ حدیث سابقہ سند کے ساتھ مروی ہے مگر اس میں ہمیشہ باطن قدم (تلووں) کو دھونا افضل سمجھتا تھا یہاں تک کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو موزوں کے ظاہر پر مسح کرتے ہوئے دیکھا فائدہ موزوں کا ظاہر وہ ہے جو پاؤں کے اوپر ہے اور باطن وہ ہے جو پاؤں کے نیچے ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ الْأَعْمَشِ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ لَوْ کَانَ الدِّينُ بِالرَّأْيِ لَکَانَ بَاطِنُ الْقَدَمَيْنِ أَحَقَّ بِالْمَسْحِ مِنْ ظَاهِرِهِمَا وَقَدْ مَسَحَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی ظَهْرِ خُفَّيْهِ وَرَوَاهُ وَکِيعٌ عَنْ الْأَعْمَشِ بِإِسْنَادِهِ قَالَ کُنْتُ أَرَی أَنَّ بَاطِنَ الْقَدَمَيْنِ أَحَقُّ بِالْمَسْحِ مِنْ ظَاهِرِهِمَا حَتَّی رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَی ظَاهِرِهِمَا قَالَ وَکِيعٌ يَعْنِي الْخُفَّيْنِ وَرَوَاهُ عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ الْأَعْمَشِ کَمَا رَوَاهُ وَکِيعٌ وَرَوَاهُ أَبُو السَّوْدَائِ عَنْ ابْنِ عَبْدِ خَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ عَلِيًّا تَوَضَّأَ فَغَسَلَ ظَاهِرَ قَدَمَيْهِ وَقَالَ لَوْلَا أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ وَسَاقَ الْحَدِيثَ-
محمد بن علاء، حفص بن غیاث، حضرت اعمش ما قبل کی طرح اس حدیث کو بیان کرتے ہیں مگر اس میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول یوں نقل کیا گیا ہے کہ اگر دین کا مدار قیاس پر ہوتا تو تلووں کا مسح کرنا پاؤں کے اوپر مسح کرنے سے افضل ہوتا حالانکہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے موزوں کے ظاہر پر مسح کیا ہے اور وکیع نے اپنی مذکورہ سند کے ساتھ بواسطہ اعمش (حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول) یوں نقل کیا ہے کہ میں تلووں کا مسح کرنا زیادہ بہتر سمجھتا تھا بہ نسبت پاؤں کے اوپر مسح کرنے کے یہاں تک کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان کے اوپر مسح کرتے دیکھا وکیع نے کہا کہ یعنی موزوں کے اوپر اور وکیع کی طرح عیسیٰ بن یونس نے بواسطہ اعمش ایک حدیث روایت کی ہے اور اس حدیث کو ابوالسوداء نے عن ابن عبدخیر عن ابیہ، یوں روایت کیا ہے کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہکو دیکھا انہوں نے وضو کیا تو دونوں پاؤں اوپر کی جانب دھوئے اور فرمایا اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایسا کرتے نہ دیکھا ہوتا تو پھر انہوں نے آگے پری حدیث بیان کی۔
-
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ مَرْوَانَ وَمَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ الدِّمَشْقِيُّ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ قَالَ مَحْمُودٌ أَخْبَرَنَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ رَجَائِ بْنِ حَيْوَةَ عَنْ کَاتِبِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ وَضَّأْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوکَ فَمَسَحَ أَعْلَی الْخُفَّيْنِ وَأَسْفَلَهُمَا قَالَ أَبُو دَاوُد وَبَلَغَنِي أَنَّهُ لَمْ يَسْمَعْ ثَوْرُ هَذَا الْحَدِيثَ مِنْ رَجَائٍ-
موسی بن مروان، محمود بن خالد، حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے غزوہ تبوک کے موقعہ پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وضو کرایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے موزوں کے اوپر اور نیچے مسح کیا ابوداؤد کہتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ ثور نے اس حدیث کو رجاء بن حیوہ سے نہیں سنا ہے (یعنی یہ حدیث منقطع ہے)۔
-