موت کی تمناکرنے کی ممانعت

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَدْعُوَنَّ أَحَدُکُمْ بِالْمَوْتِ لِضُرٍّ نَزَلَ بِهِ وَلَکِنْ لِيَقُلْ اللَّهُمَّ أَحْيِنِي مَا کَانَتْ الْحَيَاةُ خَيْرًا لِي وَتَوَفَّنِي إِذَا کَانَتْ الْوَفَاةُ خَيْرًا لِي-
بشر بن ہلال، عبدالوارث، عبدالعزیز بن صہیب، حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص تکلیف کی بنا پر موت کی خواہش نہ کرے البتہ یوں کہہ سکتا ہے کہ اے اللہ! مجھے زندہ رکھ جب تک زندہ رہنا میرے لیے بہتر ہو اور مجھے موت دے جب مرنا میرے لیے بہتر ہو۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ يَعْنِي الطَّيَالِسِيَّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَتَمَنَّيَنَّ أَحَدُکُمْ الْمَوْتَ فَذَکَرَ مِثْلَهُ-
محمد بن بشار، ابوداؤد، شعبہ، قتادہ، حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص موت کی تمنا نہ کرے اس کے بعد راوی نے سابقہ حدیث کا مضمون نقل کیا۔
-