TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
پاکی کا بیان
منی کپڑے میں لگ جائے تو کیا کرنا چاہیئے؟
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّهُ کَانَ عِنْدَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَاحْتَلَمَ فَأَبْصَرَتْهُ جَارِيَةٌ لِعَائِشَةَ وَهُوَ يَغْسِلُ أَثَرَ الْجَنَابَةِ مِنْ ثَوْبِهِ أَوْ يَغْسِلُ ثَوْبَهُ فَأَخْبَرَتْ عَائِشَةَ فَقَالَتْ لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَأَنَا أَفْرُکُهُ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ الْأَعْمَشُ کَمَا رَوَاهُ الْحَکَمُ-
حفص بن عمر، شعبہ، حکم ابراہیم، ہمام بن حارث، حضرت ابراہیم بن نخعی سے ہمام بن حارث کے متعلق روایت ہے کہ ایک مرتبہ وہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس (مہمان) تھے انکو احتلام ہو گیا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی باندی نے انکو اس حالت میں دیکھا کہ وہ کپڑے پر لگی ہوئی منی کو دھو رہے ہیں اس نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو بتایا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا مجھے یاد ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کپڑوں سے منی کو کھرچ کر صاف کر دیا کرتی تھیں۔
-
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَفْرُکُ الْمَنِيَّ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُصَلِّي فِيهِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَافَقَهُ مُغِيرَةُ وَأَبُو مَعْشَرٍ وَوَاصِلٌ-
موسی بن اسماعیل، حماد بن سلمہ، حماد، ابی سلیمان، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کپڑوں سے منی کو کھرچ ڈالتی تھی اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی کپڑے میں نماز پڑھ لیتے تھے ابوداؤد کہتے ہیں کہ مغیرہ ابومشعر اور واصل نے حماد بن ابی سلمان کی موافقت کی ہے اور اعمش نے اس حدیث کو حکم کی طرح روایت کیا ہے۔
-
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حِسَابٍ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا سُلَيْمٌ يَعْنِي ابْنَ أَخْضَرَ الْمَعْنَی وَالْإِخْبَارُ فِي حَدِيثِ سُلَيْمٍ قَالَا حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ يَقُولُ سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ إِنَّهَا کَانَتْ تَغْسِلُ الْمَنِيَّ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ ثُمَّ أَرَی فِيهِ بُقْعَةً أَوْ بُقَعًا-
عبداللہ بن محمد، زہیر، محمد بن عبید بن حساب، سلیم ابن اخضر، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کپڑے سے منی دھوتی تھی اور دھونے کے بعد بھی میں اس میں منی کا نشان دیکھتی تھی۔
-