منی میں خطبہ کے دوران امام کیا بیان کرے

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاذٍ التَّيْمِيِّ قَالَ خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ بِمِنًی فَفُتِحَتْ أَسْمَاعُنَا حَتَّی کُنَّا نَسْمَعُ مَا يَقُولُ وَنَحْنُ فِي مَنَازِلِنَا فَطَفِقَ يُعَلِّمُهُمْ مَنَاسِکَهُمْ حَتَّی بَلَغَ الْجِمَارَ فَوَضَعَ أُصْبُعَيْهِ السَّبَّابَتَيْنِ ثُمَّ قَالَ بِحَصَی الْخَذْفِ ثُمَّ أَمَرَ الْمُهَاجِرِينَ فَنَزَلُوا فِي مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ وَأَمَرَ الْأَنْصَارَ فَنَزَلُوا مِنْ وَرَائِ الْمَسْجِدِ ثُمَّ نَزَلَ النَّاسَ بَعْدَ ذَلِکَ-
مسدد، عبدالوارث، حمید، محمد بن ابراہیم، حضرت عبدالرحمن بن معاذ تیمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ منی میں ہم کو رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ سنایا پس ہمارے کان کھل گئے یہاں تک کہ ہم اپنے اپنے ٹھکانوں میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خطبہ سن رہے تھے پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو ارکان حج سکھانے شروع کیے یہاں تک کہ کنکریاں مارنے کے بیان تک پہنچے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شہادت والی دونوں انگلیاں اپنے کانوں میں داخل کیں اور (بلند آواز سے) فرمایا چھوٹی چھوٹی کنکریاں مارنا اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مہاجرین کو حکم فرمایا پس وہ مسجد کے اگلے حصے میں اترے اور پھر انصار کو حکم فرمایا وہ مسجد کے پچھلے حصے میں اترے اسکے بعد باقی لوگ اترے۔
-