TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
مناسک حج کا بیان
ملتزم کا بیان
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَفْوَانَ قَالَ لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَکَّةَ قُلْتُ لَأَلْبَسَنَّ ثِيَابِي وَکَانَتْ دَارِي عَلَی الطَّرِيقِ فَلَأَنْظُرَنَّ کَيْفَ يَصْنَعُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْطَلَقْتُ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ خَرَجَ مِنْ الْکَعْبَةِ هُوَ وَأَصْحَابُهُ وَقَدْ اسْتَلَمُوا الْبَيْتَ مِنْ الْبَابِ إِلَی الْحَطِيمِ وَقَدْ وَضَعُوا خُدُودَهُمْ عَلَی الْبَيْتِ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسْطَهُمْ-
عثمان بن ابی شیبہ، جریر بن عبدالحمید، یزید بن ابی زیاد، مجاہد، حضرت عبدالرحمن بن صفوان سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب مکہ فتح کیا تو میں نے (اپنے دل میں) کہا کہ آج میں ضرور (نئے) کپڑے پہنوں گا اور دیکھوں گا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا کیا کرتے ہیں اور میرا گھر راستہ میں تھا پس میں گیا تو میں نے دیکھا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خانہ کعبہ سے باہر تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب بھی تھے پس سب لوگ خانہ کعبہ کے دروازہ سے لے کر حطیم تک کے حصہ سے چمٹ گئے اور اپنے رخسار کعبہ سے لگا دیئے اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے درمیان میں تھے۔
-
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا الْمُثَنَّی بْنُ الصَّبَّاحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ طُفْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ فَلَمَّا جِئْنَا دُبُرَ الْکَعْبَةِ قُلْتُ أَلَا تَتَعَوَّذُ قَالَ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ النَّارِ ثُمَّ مَضَی حَتَّی اسْتَلَمَ الْحَجَرَ وَأَقَامَ بَيْنَ الرُّکْنِ وَالْبَابِ فَوَضَعَ صَدْرَهُ وَوَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ وَکَفَّيْهِ هَکَذَا وَبَسَطَهُمَا بَسْطًا ثُمَّ قَالَ هَکَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ-
مسدد، عیسیٰ بن یونس، مثنی، ابن صباح، عمرو بن شعیب سے روایت ہے کہ میں نے عبداللہ (بن عمر) کے ساتھ طواف کیا جب ہم کعبہ کے پیچھے آئے تو میں نے عبداللہ بن عمر سے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ سے پناہ طلب نہیں کر تے؟ انھوں نے کہا ہم اللہ سے جہنم سے پناہ طلب کرتے ہیں۔ پھر وہ گئے اور جا کر حجر اسود کو چوما اور خانہ کعبہ اور حجر اسود کے درمیان کھڑے ہو کر اپنا سینہ، چہرہ، دونوں ہاتھ اور ہتھیلیاں اس طرح رکھیں اور ان کو پھیلایا پھر فرمایا میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے
-
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا السَّائِبُ بْنُ عَمْرٍو الْمَخْزُومِيُّ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ کَانَ يَقُودُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَيُقِيمُهُ عِنْدَ الشُّقَّةِ الثَّالِثَةِ مِمَّا يَلِي الرُّکْنَ الَّذِي يَلِي الْحَجَرَ مِمَّا يَلِي الْبَابَ فَيَقُولُ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ أُنْبِئْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُصَلِّي هَا هُنَا فَيَقُولُ نَعَمْ فَيَقُومُ فَيُصَلِّي-
عبیداللہ بن عمر بن میسرہ، یحیی بن سعید، سائب بن عمر، حضرت عبداللہ بن سائب سے روایت ہے کہ وہ عبداللہ بن عباس کو کھینچا کرتے تھے (جب کی وہ نابینا ہو گئے تھے) اور ان کو خانہ کعبہ کے دروازے کے قریب حجر اسود کے پاس تیسرے کونے میں کھڑا کر دیتے تھے پس ابن عباس نے ان سے پوچھا کہ کیا تم کو یہ بتایا گیا ہے کہ یہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھتے تھے؟ میں نے کہا ہاں پھر ابن عباس نے وہاں کھڑے ہو کر نماز پڑھی۔
-