TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
نماز کا بیان
مقتد یوں کی ناراضگی کی صورت میں امامت درست نہیں
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ غَانِمٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ عَبْدٍ الْمَعَافِرِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقُولُ ثَلَاثَةٌ لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُمْ صَلَاةً مَنْ تَقَدَّمَ قَوْمًا وَهُمْ لَهُ کَارِهُونَ وَرَجُلٌ أَتَی الصَّلَاةَ دِبَارًا وَالدِّبَارُ أَنْ يَأْتِيَهَا بَعْدَ أَنْ تَفُوتَهُ وَرَجُلٌ اعْتَبَدَ مُحَرَّرَهُ-
قعنبی، عبداللہ بن عمر بن غانم، عبدالرحمن بن زیاد، عمران بن عبد، حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ تین آدمیوں کی نماز قبول نہیں فرماتے ایک وہ شخص جو لوگوں کی ناپسندیدگی کے باوجود ان کی امامت کرے اور دوسرے وہ شخص جو وقت نکلنے کے بعد نماز کے لیے آئے تیسرے وہ شخص جو کسی آزاد عورت کو غلام بنالے۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ مَكْحُولٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةُ الْمَكْتُوبَةُ وَاجِبَةٌ خَلْفَ كُلِّ مُسْلِمٍ بَرًّا كَانَ أَوْ فَاجِرًا وَإِنْ عَمِلَ الْكَبَائِرَ-
احمد بن صالح ، ابن وہب ، معاویہ بن صالح ، علاء بن حارث ، مکحول ، ابوہریرہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ فرض نماز پڑھی جاسکتی ہے ہر مسلمان کی اقتداء میں چاہے وہ نیک ہو یا گنہگار اور اگرچہ وہ کسی کبیرہ گناہ کا بھی مرتکب ہو۔
-