مقتدی کو امام کی پوری پوری اطاعت کرنی چاہیے

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ حَبَّانَ عَنْ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُبَادِرُونِي بِرُکُوعٍ وَلَا بِسُجُودٍ فَإِنَّهُ مَهْمَا أَسْبِقْکُمْ بِهِ إِذَا رَکَعْتُ تُدْرِکُونِي بِهِ إِذَا رَفَعْتُ إِنِّي قَدْ بَدَّنْتُ-
مسدد، یحیی، ابن عجلان، محمد بن یحی، بن حبان، ابن محریز، حضرت معاویہ بن ابی سفیان سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا رکوع و سجود میں مجھ سے آگے مت نکلو کیونکہ میں تم سے پہلے جس قدر بھی جلدی رکوع میں جاؤ نگا تم اتنا پا لوگے جب میں سر اٹھاؤں گا کیونکہ میں موٹا ہوگیا ہوں۔
-
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ الْخَطْمِيَّ يَخْطُبُ النَّاسَ قَالَ حَدَّثَنَا الْبَرَائُ وَهُوَ غَيْرُ کَذُوبٍ أَنَّهُمْ کَانُوا إِذَا رَفَعُوا رُئُوسَهُمْ مِنْ الرُّکُوعِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامُوا قِيَامًا فَإِذَا رَأَوْهُ قَدْ سَجَدَ سَجَدُوا-
حفص بن عمر، شعبہ، ابواسحاق ، عبداللہ بن یزید، حضرت براء سے روایت ہے کہ صحابہ کرام رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ساتھ جب رکوع سے سر اٹھاتے تھے تو فورا کھڑے ہوجاتے اور جب دیکھتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ میں جا رہے ہیں تو وہ بھی سجدہ میں چلے جاتے۔
-
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَهَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا الْکُوفِيُّونَ أَبَانُ وَغَيْرُهُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ الْبَرَائِ قَالَ کُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا يَحْنُو أَحَدٌ مِنَّا ظَهْرَهُ حَتَّی يَرَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَضَعُ-
زہیر بن حرب، ہارون بن معروف، حضرت براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے پس ہم میں سے کوئی پیٹھ نہ جھکاتا تھا جب کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رکوع میں نہ دیکھ لیتا۔
-
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ يَعْنِي الْفَزَارِيَّ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ يَقُولُ عَلَی الْمِنْبَرِ حَدَّثَنِي الْبَرَائُ أَنَّهُمْ کَانُوا يُصَلُّونَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا رَکَعَ رَکَعُوا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ لَمْ نَزَلْ قِيَامًا حَتَّی يَرَوْهُ قَدْ وَضَعَ جَبْهَتَهُ بِالْأَرْضِ ثُمَّ يَتَّبِعُونَهُ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
ربیع، بن نافع، ابواسحاق ، محارب بن دثار، عبداللہ بن یزید، حضرت براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ کرام رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع کرتے تو وہ بھی رکوع کرتے اور جب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سمع اللہ لمن حمدہ کہتے تو کھڑے رہتے یہاں تک کہ دیکھ لیتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی پیشانی مبارک (سجدہ کے لیے) زمین پر رکھ دی ہے پھر وہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اتباع کرتے (یعنی سجدہ میں جاتے)۔
-