مغرب کی نماز میں چھوٹی سورتیں پڑھنے کا بیان

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ أَنَّ أَبَاهُ کَانَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْمَغْرِبِ بِنَحْوِ مَا تَقْرَئُونَ وَالْعَادِيَاتِ وَنَحْوِهَا مِنْ السُّوَرِ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا يَدُلُّ عَلَی أَنَّ ذَاکَ مَنْسُوخٌ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهَذَا أَصَحُّ-
موسی بن اسماعیل، حماد، حضرت ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ ان کے والد (عروہ بن زبیر) مغرب کی نماز میں ویسی ہی سورتیں پڑھتے تھے۔ جیسی کہ تم پڑھتے ہو یعنی والعادیات اور اس جیسی دوسری سورتیں۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ یہ (حضرت عروہ کا عمل) اس بات کی دلیل ہے کہ (مغرب میں طوال مفصل کی قرات) منسوخ ہے۔ اور ابوداؤد کہتے ہیں کہ یہی صحیح ہے۔
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ السَّرْخَسِيُّ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَقَ يُحَدِّثُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُ قَالَ مَا مِنْ الْمُفَصَّلِ سُورَةٌ صَغِيرَةٌ وَلَا کَبِيرَةٌ إِلَّا وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَؤُمُّ النَّاسَ بِهَا فِي الصَّلَاةِ الْمَکْتُوبَةِ-
احمد بن سعید، وہب، بن جریر، محمد بن اسحاق ، حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت کہ ایسی نہیں ہے جو میں نے رسول اللہ کو فرض نمازوں کی امامت کے دوران پڑھتے ہوئے نہ سنا ہو۔
-
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا قُرَّةُ عَنْ النَّزَّالِ بْنِ عَمَّارٍ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ أَنَّهُ صَلَّی خَلْفَ ابْنِ مَسْعُودٍ الْمَغْرِبَ فَقَرَأَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ-
عبیداللہ بن معاذ، قرہ، نزا، بن عمار، حضرت ابوعثمان نہدی سے روایت ہے کہ انھوں نے عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پیچھے مغرب کی نماز پڑھی جس میں انھوں نے سورت قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ پڑھی تھی۔
-