مصافحہ کرنے کا بیان

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ عَنْ أَبِي بَلْجٍ عَنْ زَيْدٍ أَبِي الْحَکَمِ الْعَنَزِيِّ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا الْتَقَی الْمُسْلِمَانِ فَتَصَافَحَا وَحَمِدَا اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَاسْتَغْفَرَاهُ غُفِرَ لَهُمَا-
عمروبن عون، ہشیم، ابوبلج، زید ابوحکم عنزی، حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب دو مسلمان ملیں اور آپس میں مصافحہ کریں اور اللہ کی تعریف اور استغفار کریں تو ان کی مغفرت ہو جائے گی۔
Narrated Al-Bara' ibn Azib: The Prophet (peace_be_upon_him) said: If two Muslims meet, shake hands, praise Allah, and ask Him for forgiveness, they will be forgiven.
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ وَابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ الْأَجْلَحِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَلْتَقِيَانِ فَيَتَصَافَحَانِ إِلَّا غُفِرَ لَهُمَا قَبْلَ أَنْ يَفْتَرِقَا-
ابوبکربن ابوشیبہ، خالد، ابن نمیر، اجلح، ابواسحاق، حضرت براء بن عازب سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ دو مسلمان نہیں ملتے اور مصافحہ کرتے ہیں مگر یہ کہ جدا ہونے سے پہلے ہی ان کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔
Narrated Al-Bara' ibn Azib: The Prophet (peace_be_upon_him) said: Two Muslims will not meet and shake hands having their sins forgiven them before they separate.
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ لَمَّا جَائَ أَهْلُ الْيَمَنِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ جَائَکُمْ أَهْلُ الْيَمَنِ وَهُمْ أَوَّلُ مَنْ جَائَ بِالْمُصَافَحَةِ-
موسی بن اسماعیل، حماد، حمید، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب اہل یمن حضور اکرم کے پاس آئے تو آپ نے فرمایا کہ تمہارے پاس یمن کے لوگ آئے ہیں اور وہ سب سے پہلے لوگ ہیں جنہوں نے مصافحہ کیا۔
Narrated Anas ibn Malik: When the people of the Yemen came, the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: The people of the Yemen have come to you and they are first to shake hands.