TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
پاکی کا بیان
مسواک کرنے کا طریقہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَکِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ مُسَدَّدٌ قَالَ أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَسْتَحْمِلُهُ فَرَأَيْتُهُ يَسْتَاکُ عَلَی لِسَانِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَقَالَ سُلَيْمَانُ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَسْتَاکُ وَقَدْ وَضَعَ السِّوَاکَ عَلَی طَرَفِ لِسَانِهِ وَهُوَ يَقُولُ إِهْ إِهْ يَعْنِي يَتَهَوَّعُ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ مُسَدَّدٌ فَکَانَ حَدِيثًا طَوِيلًا وَلَکِنِّي اخْتَصَرْتُهُ-
مسدد، سلیمان بن داؤد عتکی، حماد بن زید ، غیلان بن جریر، ابوبردہ اپنے والد ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہیراوی مسدد کے الفاظ یہ ہیں کہ ان کا بیان ہے کہ ہم کچھ لوگ سواری طلب کرنے کی غرض سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی زبان مبارک پر مسواک کر رہے ہیں۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ سلیمان کے الفاظ یہ ہیں کہ ابوموسی اشعری نے بیان کیا کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسواک کر رہے تھے اور مسواک کو اپنی زبان کے کنارے پر رکھ کر اہ اہ کر رہے تھے جیسے کوئی قے کرتے وقت آواز نکالتا ہے
-