TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
نماز کا بیان
مسجد کی کنکریوں کا بیان
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ تَمَّامِ بْنِ بَزِيعٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ سُلَيْمٍ الْبَاهِلِيُّ عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ الْحَصَی الَّذِي فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ مُطِرْنَا ذَاتَ لَيْلَةٍ فَأَصْبَحَتْ الْأَرْضُ مُبْتَلَّةً فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَأْتِي بِالْحَصَی فِي ثَوْبِهِ فَيَبْسُطُهُ تَحْتَهُ فَلَمَّا قَضَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ قَالَ مَا أَحْسَنَ هَذَا-
سہل بن تمام بن بزیع، عمر بن سلیم ابوولید، ابن عمر، حضرت ابوولید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے ان کی کنکریوں کے متعلق دریافت کیا جو مسجد میں (بچھی ہوئی) تھیں انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک رات بارش ہوئی تو (مسجد کی) زمین گیلی ہوگئی پس ایک شخص اپنے کپڑے میں کنکریاں بھر کر لاتا اور اپنے نیچے بچھا لیتا جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے (اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیکھا) تو فرمایا اس نے اچھا کام کیا۔
-
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ وَوَکِيعٌ قَالَا حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ قَالَ کَانَ يُقَالُ إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا أَخْرَجَ الْحَصَی مِنْ الْمَسْجِدِ يُنَاشِدُهُ-
عثمان بن ابی شیبہ، ابومعاویہ، وکیع، اعمش، حضرت ابوصالح رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ جب کوئی کنکریوں کو مسجد سے نکالتا ہے تو وہ کنکریاں اس کو قسم دیتی ہیں کہ (خدارا ہم کو یہاں سے نہ نکالو۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ أَبُو بَکْرٍ يَعْنِي الصَّاغَانِيَّ حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شَرِيکٌ حَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو بَدْرٍ أُرَاهُ قَدْ رَفَعَهُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْحَصَاةَ لَتُنَاشِدُ الَّذِي يُخْرِجُهَا مِنْ الْمَسْجِدِ-
محمد بن اسحاق ، ابوبکر، ابوبدر، حصین، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابوبدر کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے انہوں نے اس حدیث کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مرفوعاً بیان کیا ہے کنکریاں قسم دیتی ہیں اس شخص کو جو ان کو مسجد سے نکالتا ہے۔
-