مسجد میں عورتوں کامردوں سے الگ رہنا

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو وَأَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ تَرَکْنَا هَذَا الْبَابَ لِلنِّسَائِ قَالَ نَافِعٌ فَلَمْ يَدْخُلْ مِنْهُ ابْنُ عُمَرَ حَتَّی مَاتَ وَقَالَ غَيْرُ عَبْدِ الْوَارِثِ قَالَ عُمَرُ وَهُوَ أَصَحُّ-
عبداللہ بن عمرو ابومعمر، عبدالوارث، ایوب، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہم اس دروازہ کو عورتوں کے لئے چھوڑ دیں تو بہتر ہے حضرت نافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہے کہ اس کے بعد ابن عمر رضی اللہ عنہ مرتے دم تک اس دروازہ سے مسجد میں نہ گئے عبدالوارث کے علاوہ دیگر راویوں کا بیان ہے کہ (یہ ابن عمر سے نہیں بلکہ) حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے اور یہی صحیح ہے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ بْنِ أَعْيَنَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِمَعْنَاهُ وَهُوَ أَصَحُّ-
محمد بن قدامہ، بن اعین، اسماعیل ایوب، حضرت نافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب نے فرمایا پہلی حدیث کی طرح اور یہی صحیح ہے۔
-
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا بَکْرٌ يَعْنِي ابْنَ مُضَرَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ بُکَيْرٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ کَانَ يَنْهَی أَنْ يُدْخَلَ مِنْ بَابِ النِّسَائِ-
قتیبہ، ابن سعید، بکر، ابن مضرہ، عمرو بن حارث، بکیر، حضرت نافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ (مردوں کو) النساء سے ہو کر (مسجد میں) جانے سے منع فرماتے تھے۔
-