مسجد میں بیٹھنے کی فضلیت

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمَلَائِکَةُ تُصَلِّي عَلَی أَحَدِکُمْ مَا دَامَ فِي مُصَلَّاهُ الَّذِي صَلَّی فِيهِ مَا لَمْ يُحْدِثْ أَوْ يَقُمْ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ-
قعنبی، مالک، ابوزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص نماز پڑھنے کی جگہ بیٹھا رہتا ہے تو فرشتے اس کے لیے یہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ اس کی بخشش فرمائے اے اللہ اس پر رحم فرما اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک اس کو حدث لاحق نہ ہو یا وہاں سے اٹھ کر چلا نہ جائے
-
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَزَالُ أَحَدُکُمْ فِي صَلَاةٍ مَا کَانَتْ الصَّلَاةُ تَحْبِسُهُ لَا يَمْنَعُهُ أَنْ يَنْقَلِبَ إِلَی أَهْلِهِ إِلَّا الصَّلَاةُ-
قعنبی، مالک، ابوزناد، اعرج، ابوہریرہ حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے وہ شخص نماز ہی کی حالت میں رہتا ہے جب تک نماز اس کو روکے رہے جب تک نماز کا خیال اس کو اپنے اہل عیال میں جانے سے روکے رہے۔
-
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَزَالُ الْعَبْدُ فِي صَلَاةٍ مَا کَانَ فِي مُصَلَّاهُ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ تَقُولُ الْمَلَائِکَةُ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ حَتَّی يَنْصَرِفَ أَوْ يُحْدِثَ فَقِيلَ مَا يُحْدِثُ قَالَ يَفْسُو أَوْ يَضْرِطُ-
موسی بن اسماعیل، حماد، ثابت ابورافع، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بندہ نماز ہی میں رہتا ہے جب تک کہ وہ نماز کی جگہ بیٹھا ہوا نماز کے انتظار میں رہتا ہے اور فرشتے اس کے لیے یوں دعا کرتے ہیں کہ اے اللہ اس کی بخشش فرما اے اللہ اس پر رحم فرما یہاں تک کہ وہ نماز سے فارغ ہو جائے اور لوٹ جائے یا اس کو حدث ہو جائے۔ لوگوں نے پوچھا حدث سے کیا مراد ہے؟ حضرت ابوہریرہ نے جواب دیا کہ ریح خارج ہو۔
-
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاتِکَةِ الْأَزْدِيُّ عَنْ عُمَيْرِ بْنِ هَانِئٍ الْعَنْسِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَتَی الْمَسْجِدَ لِشَيْئٍ فَهُوَ حَظُّهُ-
ہشام بن عمار، صدقہ بن خالد، عثمان بن ابی عاتکہ، عمیر بن ہانی، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ جو شخص جس نیت سے مسجد میں آئے گا اسی کے مطابق اس کو بدلہ ملے گا۔
-