TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
پاکی کا بیان
مستحاضہ ہر نماز کے لیے وضو کرے
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ مُحَمَّدٍ يَعْنِي بْنَ عَمْرٍو حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ أَنَّهَا کَانَتْ تُسْتَحَاضُ فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا کَانَ دَمُ الْحَيْضِ فَإِنَّهُ دَمٌ أَسْوَدُ يُعْرَفُ فَإِذَا کَانَ ذَلِکَ فَأَمْسِکِي عَنْ الصَّلَاةِ فَإِذَا کَانَ الْآخَرُ فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّی وَحَدَّثَنَا بِهِ ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ حِفْظًا فَقَالَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرُوِيَ عَنْ الْعَلَائِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَشُعْبَةَ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ قَالَ الْعَلَائُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَوْقَفَهُ شُعْبَةُ عَلَی أَبِي جَعْفَرٍ تَوَضَّأُ لِکُلِّ صَلَاةٍ-
محمد بن مثنی، ابن ابی عدی، محمد، بن عمرو، ابن شہاب، عروہ بن زبیر، حضرت فاطمہ بنت حبیش سے روایت ہے کہ انکو استحاضہ کا خون آتا تھا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ جب حیض کا خون آتا ہے تو وہ سیاہ ہوتا ہے اور پہچان لیا جاتا ہے پس جب ایسا ہو تو نماز چھوڑ دو اور دوسری طرح کا خون آنے لگے تو وضو کر کے نماز پڑھے ابوداؤد کہتے ہیں کہ ابن مثنیٰ نے بیان کیا کہ جب ابن عدی نے ہم سے یہ حدیث حفظ بیان کی تو اسمیں عن عروہ عن عائشہ رضی اللہ عنہا کہا ابوداؤد کہتے ہیں کہ یہ حدیث علاء بن المسیب اور شعبہ سے بواسطہ حکم عن ابی جعفر بھی مروی ہے علاء بن المسیب نے تو اس حدیث کو مرفوعاً بیان کیا ہے اور شعبہ نے موقوفاً اسمیں یہ ہے کہ وہ ہر نماز کے لیے وضو کرے۔
-