مستحاضہ ایک ظہر سے دوسرے ظہر تک کے لیے غسل کرے

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَی أَبِي بَکْرٍ أَنَّ الْقَعْقَاعَ وَزَيْدَ بْنَ أَسْلَمَ أَرْسَلَاهُ إِلَی سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ يَسْأَلُهُ کَيْفَ تَغْتَسِلُ الْمُسْتَحَاضَةُ فَقَالَ تَغْتَسِلُ مِنْ ظُهْرٍ إِلَی ظُهْرٍ وَتَتَوَضَّأُ لِکُلِّ صَلَاةٍ فَإِنْ غَلَبَهَا الدَّمُ اسْتَثْفَرَتْ بِثَوْبٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرُوِيَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ تَغْتَسِلُ مِنْ ظُهْرٍ إِلَی ظُهْرٍ وَکَذَلِکَ رَوَی دَاوُدُ وَعَاصِمٌ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ امْرَأَتِهِ عَنْ قَمِيرَ عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا أَنَّ دَاوُدَ قَالَ کُلَّ يَوْمٍ وَفِي حَدِيثِ عَاصِمٍ عِنْدَ الظُّهْرِ وَهُوَ قَوْلُ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَالْحَسَنِ وَعَطَائٍ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ مَالِکٌ إِنِّي لَأَظُنُّ حَدِيثَ ابْنِ الْمُسَيَّبِ مِنْ ظُهْرٍ إِلَی ظُهْرٍ إِنَّمَا هُوَ مِنْ طُهْرٍ إِلَی طُهْرٍ وَلَکِنَّ الْوَهْمَ دَخَلَ فِيهِ فَقَلَبَهَا النَّاسُ فَقَالُوا مِنْ ظُهْرٍ إِلَی ظُهْرٍ وَرَوَاهُ مِسْوَرُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَرْبُوعٍ قَالَ فِيهِ مِنْ طُهْرٍ إِلَی طُهْرٍ فَقَلَبَهَا النَّاسُ مِنْ ظُهْرٍ إِلَی ظُهْرٍ-
قعنبی، مالک، ابوبکر، قعقاع، زید بن اسلم، حضرت سمی مولی ابوبکر سے روایت ہے کہ حضرت قعقاع اور زید بن اسلم نے انکو سعید بن المسیب کے پاس یہ دریافت کرنے کے لیے بھیجا کہ مستحاضہ عورت غسل کیسے کرے سعید نے جواب دیا کہ ایک ظہر سے دوسرے ظہر تک کے لیے غسل کرے اور (درمیان کی باقی) ہر نماز کے لیے وضو کرے اور اگر خون بہت آئے تو کپڑے کا لنگوٹ باندھ لے ابوداؤد کہتے ہیں کہ ابن عمر اور انس بن مالک سے بھی مروی ہے کہ ایک ظہر سے دوسرے ظہر تک کے لیے غسل کرے اور داؤد و عاصم نے بھی بطریق شعبی بواسطہ ایک عورت عن قمیر عن عائشہ اسی طرح روایت کیا ہے مگر داؤد کی روایت میں کل یوم کا لفظ کہا ہے اور عاصم نے ہرظہر کے وقت اور یہی قول ہے سالم بن عبد اللہ، حسن بصری، اور عطاء کا ابوداؤد کہتے ہیں کہ امام مالک نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ سعید بن المسیب کی روایت یوں ہوگی غسل کرے ایک طہر سے دوسرے طہر اسمیں راوی کو وہم ہو گیا چنانچہ مسور بن عبدالمالک بن سعید بن عبدالرحمن بن یربوع نے من طہر الیٰ طہر روایت کیا ہے لوگوں نے اسکو من ظہر الیٰ ظہر کر ڈالا۔
-