TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
نماز کا بیان
مسافر کی نماز کا بیان
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ صَالِحِ بْنِ کَيْسَانَ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ فُرِضَتْ الصَّلَاةُ رَکْعَتَيْنِ رَکْعَتَيْنِ فِي الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ فَأُقِرَّتْ صَلَاةُ السَّفَرِ وَزِيدَ فِي صَلَاةِ الْحَضَرِ-
قعنبی، مالک، صالح بن کیسان، عروہ بن زبیر، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے کہ ابتداء میں حضرو سفر میں دو دو رکعتیں ہی فرض ہوئی تھیں مگر بعد میں سفر کی نماز تو اپنے حال پر ہی رہی اور حضر کی نماز میں اضافہ کر دیا گیا
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin: The prayer was prescribed as consisting of two rak'ahs both when one was resident and when travelling. The prayer while travelling was left according to the original prescription and the prayer of one who was resident was enhanced.
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَمُسَدَّدٌ قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ح و حَدَّثَنَا خُشَيْشٌ يَعْنِي ابْنَ أَصْرَمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَيْهِ عَنْ يَعْلَی بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ قُلْتُ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَرَأَيْتَ إِقْصَارَ النَّاسِ الصَّلَاةَ وَإِنَّمَا قَالَ تَعَالَی إِنْ خِفْتُمْ أَنْ يَفْتِنَکُمْ الَّذِينَ کَفَرُوا فَقَدْ ذَهَبَ ذَلِکَ الْيَوْمَ فَقَالَ عَجِبْتُ مِمَّا عَجِبْتَ مِنْهُ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ صَدَقَةٌ تَصَدَّقَ اللَّهُ بِهَا عَلَيْکُمْ فَاقْبَلُوا صَدَقَتَهُ-
احمد بن حنبل، مسدد، خشیش، ابن اصرم، عبدالرزاق، ابن جریج، حضرت یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کہا کہ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ لوگ اب بھی نماز میں قصر کیے چلے جا رہے ہیں حالانکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ اگر تم کو کافروں کی طرف سے فتنہ میں پڑ جانے کا خوف ہو تو قصر کرو اور اب وہ خوف کے ایام گذر چکے ہیں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا جو اشکال تمہیں پیش آرہا ہے وہ مجھے بھی پیش آچکا ہے اس کا اظہار میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ ایک صدقہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے تم پر کیا ہے پس اس صدقہ کو قبول کرو
-
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ قَالَا أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي عَمَّارٍ يُحَدِّثُ فَذَکَرَهُ نَحْوَهُ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ أَبُو عَاصِمٍ وَحَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ کَمَا رَوَاهُ ابْنُ بَکْرٍ-
احمد بن حنبل، عبدالرزاق، محمد بن بکر، ابن جریج، عبداللہ بن ابی عمار، ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن ابی عمارہ سے سنا وہ حدیث بیان کرتے تھے پھر اسی طرح ذکر کیا ابوداؤد کہتے ہیں کہ ابوعاصم اور حماد بن مسعدہ نے اس روایت کو اسی طرح روایت کیا ہے جیسا کہ ابن بکر نے
-