TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
قربانی کا بیان
مسافر بھی قربانی کرے
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ الْخَيَّاطُ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ أَبِي الزَّاهِرِيَّةِ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ ضَحَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ يَا ثَوْبَانُ أَصْلِحْ لَنَا لَحْمَ هَذِهِ الشَّاةِ قَالَ فَمَا زِلْتُ أُطْعِمُهُ مِنْهَا حَتَّی قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ-
عبداللہ بن محمد، حماد بن خالد، معاویہ بن صالح، ابی زاہریہ، جبیر بن نفیر، حضرت ثوبان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (سفر میں) قربانی کی اور آپ نے فرمایا اے ثوبان اس بکری کے گوشت کو ہمارے لیے صاف کر۔ حضرت ثوبان کہتے ہیں کہ پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی قربانی کا گوشت کھلاتا رہا یہاں تک کہ ہم مدینہ آگئے (یعنی سفر ختم ہو ا)
-