TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
سنن ابوداؤد
مناسک حج کا بیان
مزدلفہ سے جلدی لوٹنا
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ أَنَا مِمَّنْ قَدَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْمُزْدَلِفَةِ فِي ضَعْفَةِ أَهْلِهِ-
احمد بن حنبل، سفیان، عبیداللہ بن ابی یزید، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا جنکو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کمزور جان کر (عورت اور بچے) مزدلفہ کی رات میں آگے (منی کی طرف) بھیج دیا تھا (تا کہ انکو ہجوم کے وقت تکلیف نہ ہو)۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ کُهَيْلٍ عَنْ الْحَسَنِ الْعُرَنِيِّ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَدَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْمُزْدَلِفَةِ أُغَيْلِمَةَ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَلَی حُمُرَاتٍ فَجَعَلَ يَلْطَخُ أَفْخَاذَنَا وَيَقُولُ أُبَيْنِيَّ لَا تَرْمُوا الْجَمْرَةَ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ قَالَ أَبُو دَاوُد اللَّطْخُ الضَّرْبُ اللَّيِّنُ-
محمد بن کثیر، سفیان، سلمہ بن کہیل، حسن، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مزدلفہ کی رات میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو اور بنی مطلب کے لڑکوں کو گدھوں پر سوار کرا کے آگے (منی کی طرف) بھیج دیا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری رانوں پر نرمی سے مارتے تھے اور فرماتے تھے کنکریاں نہ مارنا جب تک کہ سورج نہ نکل آئے ابوداؤد کہتے ہیں لطح کے معنی ہیں آہستگی سے مارنا۔
-
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ عُقْبَةَ حَدَّثَنَا حَمْزَةُ الزَّيَّاتُ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَدِّمُ ضُعَفَائَ أَهْلِهِ بِغَلَسٍ وَيَأْمُرُهُمْ يَعْنِي لَا يَرْمُونَ الْجَمْرَةَ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ-
عثمان بن ابی شیبہ، ولید بن عقبہ، حمزہ، حبیب، ابوثابت، عطاء، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے لوگوں میں سے جو کمزور ہوتے تھے (جیسے عورتیں اور بچے) انکو اندھیرے منہ ہی (منی کی طرف) روانہ فرما دیتے تھے اور فرمادیتے تھے کہ کنکریاں نہ مارنا جب تک کہ سورج نہ نکلے۔
-
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْکٍ عَنْ الضَّحَّاکِ يَعْنِي ابْنَ عُثْمَانَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ أَرْسَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأُمِّ سَلَمَةَ لَيْلَةَ النَّحْرِ فَرَمَتْ الْجَمْرَةَ قَبْلَ الْفَجْرِ ثُمَّ مَضَتْ فَأَفَاضَتْ وَکَانَ ذَلِکَ الْيَوْمُ الْيَوْمَ الَّذِي يَکُونُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَعْنِي عِنْدَهَا-
ہارون بن عبدللہ، ابن ابی فدیک، ضحاک، ابن عثمان، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو یوم النحر میں رات ہی کو (منی کی طرف) روانہ فرما دیا تھا انہوں نے فجر سے پہلے کنکریاں ماریں اور خانہ کعبہ میں جا کر طواف افاضہ کر آئیں اور یہ (یوم النحر) وہ دن تھا جس دن رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انکے ساتھ رہتے تھے (یعنی انکی باری کا دن تھا)۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَطَائٌ أَخْبَرَنِي مُخْبِرٌ عَنْ أَسْمَائَ أَنَّهَا رَمَتْ الْجَمْرَةَ قُلْتُ إِنَّا رَمَيْنَا الْجَمْرَةَ بِلَيْلٍ قَالَتْ إِنَّا کُنَّا نَصْنَعُ هَذَا عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-
محمد بن خلاء، یحیی، ابن جریج، عطاء، حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے کنکریاں ماریں اور کہا کہ ہم نے رات ہی میں کنکریاں مار لیں اور ہم رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں ایسا ہی کرتے تھے۔
-
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَفَاضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ السَّکِينَةُ وَأَمَرَهُمْ أَنْ يَرْمُوا بِمِثْلِ حَصَی الْخَذْفِ وَأَوْضَعَ فِي وَادِي مُحَسِّرٍ-
محمد بن کثیر، سفیان، ابوزبیر، حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مزدلفہ سے اطمینان سے لوٹے اور فرمایا کہ چھوٹی کنکریاں مار لیں اور وادی محسر میں سواری کو تیز دوڑایا۔
-